کچھ واقعات ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے ہوتے

Musafir123

Senator (1k+ posts)
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انفرادی کریڈٹ لینا مناسب نہیں،چوہدری نثار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جو کچھ ہم نے اب تک کیا اس سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے لیکن یہ ختم نہیں ہوئی اور کچھ واقعات ہماری اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے بھی ہوجاتے ہیں۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ اہم ملکی امور پر مشاورت کے لئے میڈیا تنظیموں کے سربراہوں کو بلایا ہے، اجلاس میں دہشت گردی کے یک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوگی، ملکی سلامتی کے لئے دہشت گردوں کی تشہیر روکنے کی اشد ضرورت ہے، ہمیں دہشت گرد تنظیموں اور ان کےنمائندوں کو مکمل بلیک لسٹ کرناہے، میڈیا خوف اور تشویش کو عوام کے قریب نہ آنے دے تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی جاسکے، وہ جذبہ لائیں جس سے دہشت گردی کی جنگ جیتی جاسکے، یکجہتی اور قومی عزم کے اظہار سےعوام مضبوط ہوں گے، میڈیا خوف کی فضا پیدا کرے گا تو قوم میں خوف پیدا ہوگا۔ وہ جذبہ لائیں جس سے دہشت گردی کی جنگ جیتی جا سکے۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ جون 2013 میں روزانہ 6 ، 7 دھماکے ہوتے تھے، ماضی کے مقابلے میں اب ہفتوں دھماکے نہیں ہوتے۔ پاکستان میں بہترسکیورٹی کا اعتراف پوری دنیا نے کیا، جو کچھ ہم نے اب تک کیا اس سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے لیکن یہ ختم نہیں ہوئی، دہشت گردی کے کچھ واقعات ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے بھی ہوجاتے ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انفرادی کریڈٹ لینا مناسب نہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے کئی صوبوں کو دہشت گردی کے واقعات کی پیشگی اطلاعات دیں لیکن کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سہیون واقعے پر سندھ حکومت کے ترجمان وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ پر تیر چلاتے رہے، وہ بطور وزیر داخلہ کسی پر تنقید نہیں کرتے لیکن ساڑھے 3 سال میں پہلی بار سیہون واقعے پر جواب دیا۔ وہ یہ بتائیں سیہون میں سیکیورٹی کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی تھی یا صوبائی حکومت کی، چیف سیکرٹری نےسانحہ سیہون کی بریفنگ میں دھماکے کے بعد کی صورتحال بتائی، سیہون میں مزار پر واک تھرو گیٹس کام نہیں کر رہے تھے، بریفنگ کے دوران جب انہوں نے پوچھا کہ دھماکے سے پہلے کیا صورت حال تھی ، ان کے سوال کا چیف سیکریٹری کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ آرمی چیف نے پوچھا کہ مزار پر عقیدت مندوں کی جانب سے کروڑوں روپے کے نذرانے نہیں ملتے۔

Source link: https://www.express.pk/story/748910/

 

pak-pak

Senator (1k+ posts)
Re: دہشت گردی کے کچھ واقعات ہماری کوتاہیوں کی

chalo koi to mana kise ko to shram aai ....mager yehan to aak wazer aalah ko dance or dosarey ko fitah katni main fursath nahi
 

saqiwa

MPA (400+ posts)
اس نثار میسنے کی ساری پریس کانفرنس میں مجھے تو دو باتیں ہی نظر آئی ہیں۔۔ پہلی یہ کہ چودری نثار نے میڈیا کے مالکان یا سربراہوں کو بلایا ہے تاکہ دہشت گردی پر بات کی جا سکے۔۔ میرا سوال یہ ہے کہ میڈیا کے مالکان کیا ملکی انٹیلیجنس کے سربراہ ہیں؟ یا میڈیا مالکان دہشت گردی میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے چندہ اکٹھا کرینگے؟ وزیر داخلہ ان کو کیوں بلا رہا ہے؟ یہ لوگ دہشت گردی کے خاتمے میں ایسا کونسا اور کیا رول ادا کریں گے جس سے دہشت گردی ختم ہو جائے گی؟ یا پھر واقع اگر یہ میڈیا مالکان کچھ مشورہ دینگے تو کیا واقع چودری نثار اس مشورے کو اپنی اول ترجیح پر رکھے گا؟؟ دراصل اس وزیر داخلہ نے قوم کی اس لعن طعن سے خود بھی بچنا ہے اور رانا ثناء کو بھی بچانے کا بندوبست کیا ہے ۔ ورنہ ایسا شخص جس نے اس شریف جج کو ذلیل کر کے رکھ دیا ہو جس نے اس وزیر داخلہ کی غلطیوں کی طرف اس کا دھیان دلوایا ہو یہ میڈیا کے سربراہوں کی مانے گا؟۔۔ کیا ایسا کرنا ملک کے وزیر داخلہ کی طرف سے بم دھماکوں میں قتل اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مذاق نہیں جو شہروں اور سرحدوں پر قتل کئیے گئے؟؟ دوسری بات اس کانفرنس کی یہ خاص ہے کہ چودری نثار عر میسنے نے یہ فرمایا کہ۔ جب بات سیہون شریف کی ہوئی تو کہا گیا کہ واک گیٹ خراب تھے مزار کے۔ تو اس پر آرمی چیف نے پوچھا کہ مزار پر عقیدت مند کروڑوں روپے نہیں دیتے؟ میں اپنے دل کے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ آرمی چیف ایسا نہیں کہہ سکتے۔ کیوں کہ ایسا کہنا ان کے منصب کے شان شایان نہیں۔۔ اور اگر انہوں نے ایسا کہا ہے تو ان کو پھر یہ بھی الاعلان کہنا چاہئیے کہ پنجاب میں اس لئیے دھماکے ہو رہے ہیں کہ شریف فیملی نہ صرف شہریوں کی حفاظت والے پیسے منی لانڈرنگ کر رہے ہیں بلکہ کرپشن کرنے لئیے شہریوں کی یہ حفاظتی رقم جان بوجھ کر غلط منصوبوں پر لگائی جا رہی ہے۔۔۔ قوم کو یہ دو باتیں بتانے کے لئیے ایٹمی ملک کے وزیر داخلہ یہ کانفرنس بلائی تھی۔ مبارک ہو!!!۔
 

Farooq Ahmad

Minister (2k+ posts)
Accept the facts and resign if you have any respect left to yourself::::: 7 or 8 operations and PAUSE between each one of them ,,,,Y PAUSE?? Why giving chance to terrorists knowing they still exist and will regroup again on same soil as India & afghan's are behind them, when Army has no problem finishing them off,,,,,,.Y bringing yourself to public as a innocent like the person (NS) you follow.
 

Farooq Ahmad

Minister (2k+ posts)

انتہائی گندی اور غلط مثالیں قائم کی جارہی ہیں،
جس کے بہت غلط اور دور رس اثرات مرتب ہونگے
آپ جو بھی پالیسیاں بنائیں انہیں بے وقوفوں کے حوالے نہ کریں، ان پر عقل والوں کے ذریعے عمل درآمد کروائیں ، پہلے سے مسائل کی کمی نہیں مزید مسائل کھڑے نہ کریں ،
 

Farooq Ahmad

Minister (2k+ posts)
Accept the facts and resign if you have any respect left to yourself::::: 7 or 8 operations and PAUSE between each one of them ,,,,Y PAUSE?? Why giving chance to terrorists knowing they still exist and will regroup again on same soil as India & afghan's are behind them, when Army has no problem finishing them off,,,,,,.Y bringing yourself to public as a innocent like the person (NS) you follow.
 

Back
Top