کچھ بنیادی سوال

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
کچھ بنیادی سوال -

ویسے تو جواب اس قوم کو پتا ہیں لیکن پھر بھی کبھی کبھی سوال جواب نہ دینے والوں کی منافقت کو مزید آشکار کر دیتے ہیں :

١. اس ساری ساری کارروائی میں تحریک انصاف کا موقف کہا تھا ؟ اس فریق کو کیوں نہیں سنا گیا ؟
٢. بیرسٹر عمیر نیازی کو سنے بغیر اس کی وہ پٹیشن کیسے کینسل ہوگئی جو لاہور ہائی کورٹ نے ماں لی ؟

٣. پوری کارروائی میں چیف جسٹس خود کہتے رہے کہ تحریک انصاف خود یہ چاہتی تھی کہ الیکشن ہوں اور ہمارے پاس الیکشن کروانے کی پٹیشن انھوںن نے دائر کی تھی ' تو چیف جسٹس نے یہ کیوں نہیں سوچا لہ پھر ایسا کیا اعتراض ہے جس پر پٹیشنر جوڈیشری سے مدد مانگ رہا ہے ؟
٤. جب آج ایلکشن کمیشن تیار تھا اور شیڈول جاری کرنے والا تھا تو جسٹس منصور کے سوال پر کہ "دکھائیں وہ شیڈول " وہ کوئی شیڈول کیوں نہیں دکھا سکے ؟ کیا پچیس کروڑ کے ملک میں جرنل انتخابات کا سارا شیڈول آخری پچیس منٹ میں لکھا جانا تھا ؟

٥. جب چیف جسٹس نے خود کہا کہ "کوئی ہے یہاں تحریک انصاف کا " تو اس وقت مشال یوسفزئی
@AkMashal
سڑک پر بھاگ رہی تھی تاکہ وقت پر کورٹ پہنچ سکے اور جب وہ پہنچی اور روسٹرم پر آنے کی کوشش کی تو اس کی یہ تذلیل کیوں کی گئی ؟ کیا اتنے اہم معاملے پر قاضی کو سننے والا ہونا چاہیے یا جھڑکنے والا ؟

٦. کیا اس سب ڈرامے کے کرداروں کو پاکستان میں اس وقت بیوروکریسی کے جانبدار اور تحریک انصاف کی طرف متعصبانہ رویے کا کوئی ادراک نہیں ؟ کیا یہ روز ٹیوی نہیں دیکھتے یا سوشل میڈیا نہیں دیکھتے جہاں کبھی کوئی افضل مروت تھری ایم پی او پر گرفتار ہے اور کبھی کوئی شعیب شاہین؟ کبھی کوئی ایکٹوسٹ غائب ہے اور کبھی کسی ورکر کنونشن پر دھاوا بولا جاتا ہے ؟ کیا یہ سب جو ہورہا ہے یہ افغانستان میں ہورہا ہے یا یہ جج بیلجیم سے آے ہیں کہ ان کو گراونڈ حقائق کا نہیں علم ؟

٧ - اس سب ڈرامے کے بعد جو یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ تحریک انصاف خود ایلکشن موخر کرنا چاہتی تھی تو کیا ووہی تحریک انصاف اسی عدالت میں پھر وہ پیٹیشن لے کر جاتی جس کی بنیاد پر آٹھ فروری کو الیکشن ہو رہے ہیں ؟

یہ وہ سب سوال ہیں جن کے جواب اس ملک کے بچے بچے کو پتا ہیں لیکن اس کے باوجود ان سے ظاہری لاعلمی اس تاثر کو مزید مظبوط کر رہی ہے کہ لند پلان سیٹ ہو چکا ہے- مائی لارڈ ! ایک ہوتا ہے لندن پلان ' اور ایک ہوتا ہے الله کا پلان - اور بے شک الله سب سے بہتر تدبیر اور پلان کرنے والا ہے - لیکن عدلیہ کی رینکنگ میں 140 نمبر پر ہونے کی وجوہات اس قوم کو لائیو سمجھانےکیلئے آپ سب کا شکریہ ! جی - اب آپ جائیں چھٹی پر

https://twitter.com/x/status/1735704700215865825
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
اس کرپٹ دوغلے اور جھوٹے انسان میں اتنی سکت ہی نہیں کہ وہ 10 فیصد بھی کسی کیس سے انصاف کر سکے - پہلے باجوا نے ہماری فوج پر داغ لگایا اور اب اس نے اور چیف جسٹس اسلام اباد ہائی کورٹ نے یہ ڈیوٹی پکڑی ہوئی ہے
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
الیکشن کمیشن نے جن کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر لگایا ہے، ان بیوروکریٹس کی اکثریت دس، دس، گیارہ گیارہ ماہ سے عہدوں پر ہے،الیکشن کمیشن نے جھوٹ بولا کہ ہم نے بیوروکریسی شفل کی ہے،چیک کر لیں کہ کون سا ڈی سی اور اے سی کب سے عہدے پر ہے
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1735713500385640558
Delete kr k bhag gya

GBaMFiNbMAAV7ja
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
yeh kazi chor munafiq pele apne peti bhai mazahir naqvi ko to insaf de.. jo os ke sat kiya ja raha hai, ager is ke sat bi yahi koch kiya jata to aj yeh gomnami me hota.. is ke peti bhai judges ne is munafiq chor ko rescue kiya lekin aj yeh sanp ki tara apne hi peti bnd bhai ko das raha hai. is se khair ki koyi omeed nishta.