Shah Shatranj
Chief Minister (5k+ posts)
کپتان کی ایمان داری اور نیت میں کوئی شک نہیں کیا جا سکتا . اس کی نیت کی صفائی کی گواہی فرشتے بھی دیتے ہیں اور وہ اتنا ایماندار ہے کہ آج تک اس پر کوئی کرپشن کا سکینڈل نہیں بن سکا . وہ پوری ایمان داری سے اس ملک کو تباہ کر رہا ہے . ماضی کے کرپٹ ادوار میں ملک میں اتنی بربادی نہیں دیکھی گئی جو آج کپتان کے نۓ پاکستان میں دیکھی جا رہی ہے .شائد ہی کوئی حکومت ایسی ہو گی جس نے اس قدر بجلی ، گیس اور ڈالر کو پہلے دس ماہ میں بڑھایا ہو گا جتنا کپتان نے بڑھا دیا ہے .
غریب کے پاس بجلی گیس کے بل کے پیسے نہیں
لیکن کپتان ایماندار ہے
پھلوں سبزیوں کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہیں
لیکن کپتان ایماندار ہے
سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف نہیں ملا
لیکن کپتان ایماندار ہے
یہاں دن دہاڑے منسٹر ڈاکٹروں کی پٹائی کرتے ہیں
لیکن کپتان ایماندار ہے
ڈالر دیڑھ سو کا ہو گیا
لیکن کپتان ایماندار ہے
ملکی معیشت تباہ ہو گئی سٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی
لیکن کپتان ایماندار ہے
کپتان کی قائدانہ صلاحیتوں کو دیکھنا ہو تو سب سے پہلے جو بات آتی ہے وہ ہے میرٹ جی ہاں کپتان کا میرٹ کیا ہے . کپتان کے تمام مے خانے کے دوست اس وقت کی حکومت کے وزرا ہیں بندہ پوچھے یہ نعیم الحق کی کیا قابلیت ہے یہ عوون چوہدری کس کام کا ہے یہ زلفی بخاری کہاں سے آ ٹپکا . یہ کپتان کے ساتھ گلی ڈنڈہ کھیلتا تھا ، یہ کپتان کے ساتھ بھنگ پیتا تھا وغیرہ وغیرہ یہ ہے سب سے بڑھ کر اگر کپتان کے میرٹ کی بات کا نادر نمونہ وسیم اکرم پلس ہے کیا بات ہے بزدار صاحب کی ایسے لوگ بھی سب سے بڑے صوبے کے سربراہ لگ سکتے ہیں جنھیں فائلیں پڑھنی نہ آتی ہوں یہ ہوتی ہے قیادت نیچے سے لوگوں کو اوپر اٹھانا انتہائی جاہل لوگوں کو قوم پر مسلط کرنا
کپتان نے آتے ہی صحت و تعلیم کے شعبے میں انقلابی کام شروع کر دیا . جہاں ادویات کی قیمتیں بڑھا کر عوام کو درد برداشت کرنے کا سبق سکھایا وہیں سرکاری ہسپتالوں کو بھی بیچنا شروع کر دیا . یہ ہے اصل تبدیلی اس ملک کا صحت کا نظام بھی پرائویٹ کر دو اور غریبوں کے مفت علاج سے جان چھڑا لو . اس کے ساتھ ساتھ تعلیم کے بجٹ میں بھی کٹوتیاں کر کے سرکاری یونیورسٹیوں کو پرائویٹ یونیورسٹیوں کے برابر بنا دیا
ویسے تو کرپشن کا کوئی سکینڈل فرعون اور نمرود پر بھی نہیں تھا وہ بھی بے حد ایماندار تھے . یہاں تک کہ فرعون انتہائی منصف قسم کا حکمران تھا . پاکستان میں بھی ایمانداری کی بہت سی مثالیں موجود ہیں سب سے بڑی مثال یحییٰ خان کی ہے جس پر کوئی کرپشن کا سکینڈل نہیں تھا اس نے بھی انتہائی ایمانداری سے بغیر نیت میں شک کے اس ملک کو تباہ کر دیا تھا . آج ویسا ہی ایماندار کپتان بغیر نیت میں شک کے عوام کو بھگو بھگو کر مار رہا ہے عوام پر زمین تنگ کر دی ہے اس ایماندار کپتان نے . اگر ڈالر کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہوتی اور ائی ایم ایف کے بندے نہ بٹھاۓ ہوتے تو کپتان کی نیت پر شک کیا جا سکتا تھا لیکن اب تو شک کی کوئی گنجائش نہیں اب یہ قوم مزید سانحات کے لیے تیار رہے

- Featured Thumbs
- https://pbs.twimg.com/media/D6LmJVXU8AIfhfV.jpg