کپتان زبردست حملہ کر رہا ہے لیکن کیا گول کر لے گا؟

Rollercoaster

MPA (400+ posts)
5b50327eacac6.jpg

کپتان زبردست حملہ کر رہا ہے لیکن کیا گول کر لے گا؟
وسی بابا

اگے پیچھے اوپر تلے فلاپ جلسے۔ یہ کرامت بھی کپتان پارٹی ہی دکھا سکتی تھی کہ جھنگ جیسے شہر میں بھی اک ناکام جلسی کھڑکا آئے۔ جھنگ میں خیر سے کپتان کی سب سے بڑی حریف پارٹی مسلم لیگ نون کو امیدوار ہی نہیں ملا ۔ جو تھے وہ دوڑ لگا گئے۔
اس کے بعد فیصل آباد پھر شاہدرہ پھر جہلم ۔ کام ہیٹرک سے بھی آگے بڑھ گیا۔ جہلم کے بعد کپتان کی بس ہو گئی اور شیخ صاحب نے شائد خود فرمائش کی دی کہ جاندی کرو۔ پنڈی میں لیاقت باغ کا جلسہ منسوخ ہو گیا۔
الیکشن میں دن رہ گئے ہیں چار ۔ سروے رپورٹوں کو اگ لگی ہوئی ہے سب میں کپتان کو فاتح بتایا جا رہا۔ ان ساری سروے رپورٹوں کی لکھاری کوئی پردہ دار حسینہ ہی ہے۔ ہر سروے میں کے پی سے کپتان کو پچیس سیٹ دلوا رکھی ہیں۔ کسی ایک میں بھی ایک سیٹ کا فرق نہیں۔

ہمارے حساب میں کپتان بارہ سیٹ سے جیت رہا کے پی میں ۔ جب خود ایک ایک سیٹ گنی تو گیارہویں کے بعد بارہویں نہ مل سکی جہاں سے اسے جتوا دیتے۔ سوری کپتان۔
کپتان کو جو کرنا ہے، بلکہ کیا کرنا وزیراعظم بننا ہے۔ شیروانی تیار ہے یہ تب ہی پہن سکے گا جب پنجاب اسے پہنائے گا۔
آپس کی بات ہے کپتان کے ساتھ ذاتی جیلسی کے ساتھ جب پنجاب کی سیٹیں گننی شروع کیں ۔ہم ابھی سو تک ہی پہنچے تھے کہ کتنی سیٹ کپتان کو جتوا بیٹھے۔ پچپن قومی اسمبلی سیٹوں پر کپتان کو واضح برتری حاصل تھی۔ یہ اب ہو نہیں سکتا تھا کہ کپتان کو اپنے ہاتھوں فتح دلوا دیتے اس لیے گنتی ختم کر دی۔

کپتان نے پنجاب میں اپنی گیم بنا لی ہے یا بنی بنائی مل گئی ہے۔ یہ ماننا پڑے گا کہ کپتان آگے ہے۔
مسلم لیگ نون کی حالت پتلی ہے۔ مسلم لیگ نون والے اپنی مہم چلا نہیں پا رہے۔ ان کو ٹکٹ دیر سے ملے۔ امیدواروں کو یہ یقین نہیں تھا کہ ٹکٹ ملے گا۔ پارٹی کو یہ پتہ نہیں تھا کہ ٹکٹ دیا تو رکے گا یا دوڑ جائے گا۔ کافی سارے ٹکٹ واپس کر کے دوڑ بھی گئے۔
ایسے امیدواروں نے اپنی مہم دیر سے شروع کی۔ مہم اگر تیس دن کی ہو تو ان کو بیس ہی دن ملے مہم چلانے کے لیے۔ حکمران پارٹی کے امیدواروں کا ایک مسلہ یہ بھی ہوتا کہ لوگ ان سے ناراض ہوتے ہیں۔
وہ پہلے دو تین ہفتے منت ترلا ہی کرتے رہتے۔ اپنے ووٹروں سپوٹروں کے آگے پگ رکھ کے بہہ جاتے کہ لے تیری مرضی یا سر پر رکھ دے واپس ہمارے، یا اس سے جالے اتار لے پنکھوں کے۔
مسلم لیگ نون کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے اپنا ورکر الیکشن کے دن کے لیے بچا لیا ہے۔ اسے ائرپورٹ لے جا کر پولیس سے کٹوایا نہیں ہے۔ الیکشن اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
مسلم لیگ نون نے ابھی ٹاپ گئر نہیں لگایا۔
اوکاڑہ میں میاں منظور وٹو نے پوری طرح اپنا الیکشن بنا لیا تھا۔ مسلم لیگ نون کے امیدوار معین وٹو دور دور تک مقابلے میں نہیں تھے۔ اب وہ اچانک سرگرم ہوئے ہیں دوبارہ۔ روزانہ کی بنیاد پر نبض دیکھ کر یہ واضح ہوتا جا رہا کہ اس سیٹ پر الیکشن پھنستا جا رہا۔

اوکاڑہ کے ہی ایک حلقے میں کچھ لوگوں کو پکڑ کر ان کی نمائش لگائی ہے مسلم لیگیوں نے ۔ پتہ نہیں کیوں ۔ اس سے بھی الیکشن مہم میں جان پڑتی دکھائی دے رہی،یہ بہادری شائد مہنگی پڑے لیکن ووٹر تو بہادری کو پسند ہی کرتا ہے ، خیر۔
مسلم لیگ نون الیکشن ڈے کو مینیج کرنا جانتی ہے۔ اپنا ووٹر باہر لاتی ہے ورکر کو اس دن کے لیے بچاتی اور چارج کرتی رہتی ہے۔ اس بار ورکروں کو ایک سافٹ وئر بنا کر تربیت بھی دی ہے دھاندلی پکڑنے سے زیادہ فلم اور فوٹو کھینچنے کی۔
کپتان اپنی حاصل کردہ برتری کو کتنا قائم رکھ پاتا ہے۔ الیکشن ڈے پر اس کے کارکن کی پرفارمنس کیسی رہتی ہے۔ وہ نتیجہ آنے کے بعد تک کتنی دیر پہرا دیتا ہے۔ ووٹر کو کتنا باہر نکال پاتا ہے۔

اس تاثر کو کیسے اور کتنا زائل کر پاتا ہےکہ یہ الیکشن اس کے اور نون لیگ کے درمیان ہے۔ نون لیگ اور کسی دکھائی نہ دینے والی زورآور خلائی مخلوق کے درمیان نہیں ہے۔ خلائی مخلوق کے ذکر سے یاد آیا کہ اس سے لڑ مرنے والی نون لیگ ابھی باقی ہے۔ اس کی حمایت چاہنے والے شہباز شریف اور پی پی کے آصف زرداری کی گیم ڈوبتی جا رہی ہے۔
کپتان کو کھیل سے مثالیں دینے کی عادت ہے۔ ہاکی میں ہم لمبی مدت تک چیمپئین رہے۔ زوال تب شروع ہوا جب گول کرنے بھول گئے۔ گول کرنا ہم شائد نہیں بھولے تھے۔ ہمیں حسن سردار کے بعد کوئی اچھا سنٹر فاروڈ نہیں ملا تھا۔ اچھے رائٹ ان اور لیفٹ ان دیر تک ہمیں دستیاب رہے ۔ یہ جب یقینی گول بنا کر پاس دیتے تو سنٹر فاروڈ مسنگ کر دیتا تھا۔ فنشنگ ٹھیک سے نہ کر پانے کی کمزوری نے ہمیں نمبر ون کی دوڑ سے آخر کار باہر کر دیا۔
مسلم لیگ نون کی فنشنگ کی صلاحیت کمزور ہوئی ہو گی لیکن قائم ہے۔ کپتان کو اپنی صلاحیت ثابت کرنی ہے۔ اسی پر اس کے وزیراعظم بننے کے خواب کا انحصار ہے۔
تو اے ہمارے پیارے لیڈر ہمارے کپتان گول کر لو گے ۔

source
 
Pakistan2017

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کیا تم بونگیاں مارتے رہتے ہو ہر تھریڈ میں

رہنے دین ان بیچاروں کو اور کچھ تو ان کے پاس رہ نہیں گیا جس پر خوشی منایں لے دے ک فالتو باتیں کر کے بیچارے اپنے آپ کو بہلاتے رہتے ہیں
 
PIND-WALA

Chief Minister (5k+ posts)
I think the real question whether the opposing team will have any player left after the match......
 
1-Man-Army

Senator (1k+ posts)
گول کپتان کو نہیں کرنا پاکستانی عوام نے کرنا ہے کرپشن کے خلاف اور میرا تو یہ ماننا ہے کہ کامیابی عمران سے زیادہ عوام کی ضرورت ہے۔میں تو کہتا ہوں کہ عمران کو چاہیے کہ سیاست چھوڑ کر الگ تھلگ ہوجائے کیونکہ پاکستان میں اب یہ شریفوں کا کھیل نہیں رہا لیکن کھیل شریف ہی رہے ہیں میں عمران کی جیت سے زیادہ ہار انجوائے کروں گا کیونکہ جہالت کے سمندر میں جہالت کے جھاگ ہی اٹھتے ہیں لیکن یہ ضرور کہتا ہوں عمران کو نہیں آزماؤ گے تو دوسرا عمران آسانی سے پیدا نہیں ہوگا اور ان سمندروں کے جھاگوں کو غلامی ہی ملے گی غلام ابن غلام بلاول کے مریم کے حمزہ کے جنید کے۔میں تو عمران نہیں کے بعد ان غلاموں اور طاقتور غلاموں کی بے بسی کو انجوائے کروں گا لیکن افسوس یہ ہوگا کہ اپنے ملک کو بہت مشکل میں دیکھنا پڑے گاپھر بھی اپنے ملک کے لئے دعا ہے کہ یا رب پاکستان کو تا قیامت قائم رکھنا اور ان غلام ابن غلامان کو راہ ہدایت عطا فرمانا اور ان کو بھی جو کہتے ہیں کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے ان جہالت کے جھاگوں کو بھی عقل و شعور عطا فرما میرے لئے عمران وزیراعظم سے بھی بڑا ہے اور اس لئے بڑاہے کہ اس کے پی ایم بننے کی امید سے رشوتی لفافی مافیا میں بھی تلاطم حرام برپا ہے اور ان الیکشنز میں جتنی عمران کی مخالفت دیکھی ہے مجھے یہ ماننا پڑے گا کہ کچھ تو ہے عمران میں جو یہ مافیا ڈری ڈری ہے سہمی سہمی ہے سلیوٹ ٹو عمران تو ہی ایک مرد ہے جس نے رشوتی -لفافی سیاہ ستی مافیا میں صف ماتم بچھا دی ہے کہ وہ دیکھو ارے وہ دیکھو عمران آرہا ہے ارے کہیں عمران نہ آجائے آئی ایم رئیلی انجوائنگ قطع نظر عمران کی ہار یا جیت کے اسٹیٹس کو کی تشریف پر جلتا ہوا کوئلہ رکھ دیا ہے۔گریٹ مین
 
deviliicious

Senator (1k+ posts)
Well now things are not on IK... it is in court of people of Pakistan. Rest we can pray now only IK is just maintaining the momentum. He has done an amazing job applause for him for his hard work dedication and effort. He and Only He was carrying the whole campaign and standing tall. He was fighting against all parties and media and over shadowed them. Love you Kaptan. Win or Loose it doesn't matter what ever you have done for us we are happy we will stand by you.
 
SahirShah

Minister (2k+ posts)
تےفیر ناں ای سمجھیئے

تسی جو مرضی سمجھو، فرق کی پینا ؟
باقی، سمجھ سمجھ کے سمجھ کو سمجھو، سمجھ سمجھنا بھی اک سمجھ ہے

سمجھ سمجھ کر بھی جو نہ سمجھے ، مری سمجھ میں وہ نا سمجھ ہے
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
جھنگ کا جلسےکی ناکامی نون اور پی پی کا جھوٹا پراپنگڈا ہے ـ
ــتپتی دوپہر میں گھنٹے بھر کاجلسہ ( کہ خان صاحب نے آگے جانا تھا) شہر کے بڑے جلسوں مین سے ایک تھا--
لاہور میں ناکامی اورشہباز کی دھوکہ دہی کے بعد نو ن کے ملازمون نے یہ پرا پگنڈا شروع کیا ہے، کر دیکھیں - ہمسب کے لکھاری تو وہی لکھ رے ہیں جو اوپر سےحکم ہے ـــ
پی ٹی آی دن میں تین جار جلسے کر رہی ہے ، شہبازسے دن میں ضلع بھر اکٹھا کر کے ایک جلسہ بھرتا- پی پی کے صحافتی ملازم پنجاب مین بلاول کی تھڑا میٹنگز کو بڑھا چڑھا کر انہیں جلسے کا نام دے رہے ہیں ـــ
اگر خدا ساتھ دیا تو پچیس تاریخ کو پالتو صحا فیوں سے قوم کی نجات کا آغاز ہو گا

--​
 
bhutt-dari

Senator (1k+ posts)
kaptaan is telling jhoot since 2013, and cursing all others and making so many ilzaamat without proof, how he
is going to stand on day of judgment.
 
Nightcrawl

Chief Minister (5k+ posts)
5b50327eacac6.jpg

کپتان زبردست حملہ کر رہا ہے لیکن کیا گول کر لے گا؟
وسی بابا

اگے پیچھے اوپر تلے فلاپ جلسے۔ یہ کرامت بھی کپتان پارٹی ہی دکھا سکتی تھی کہ جھنگ جیسے شہر میں بھی اک ناکام جلسی کھڑکا آئے۔ جھنگ میں خیر سے کپتان کی سب سے بڑی حریف پارٹی مسلم لیگ نون کو امیدوار ہی نہیں ملا ۔ جو تھے وہ دوڑ لگا گئے۔
اس کے بعد فیصل آباد پھر شاہدرہ پھر جہلم ۔ کام ہیٹرک سے بھی آگے بڑھ گیا۔ جہلم کے بعد کپتان کی بس ہو گئی اور شیخ صاحب نے شائد خود فرمائش کی دی کہ جاندی کرو۔ پنڈی میں لیاقت باغ کا جلسہ منسوخ ہو گیا۔
الیکشن میں دن رہ گئے ہیں چار ۔ سروے رپورٹوں کو اگ لگی ہوئی ہے سب میں کپتان کو فاتح بتایا جا رہا۔ ان ساری سروے رپورٹوں کی لکھاری کوئی پردہ دار حسینہ ہی ہے۔ ہر سروے میں کے پی سے کپتان کو پچیس سیٹ دلوا رکھی ہیں۔ کسی ایک میں بھی ایک سیٹ کا فرق نہیں۔

ہمارے حساب میں کپتان بارہ سیٹ سے جیت رہا کے پی میں ۔ جب خود ایک ایک سیٹ گنی تو گیارہویں کے بعد بارہویں نہ مل سکی جہاں سے اسے جتوا دیتے۔ سوری کپتان۔
کپتان کو جو کرنا ہے، بلکہ کیا کرنا وزیراعظم بننا ہے۔ شیروانی تیار ہے یہ تب ہی پہن سکے گا جب پنجاب اسے پہنائے گا۔
آپس کی بات ہے کپتان کے ساتھ ذاتی جیلسی کے ساتھ جب پنجاب کی سیٹیں گننی شروع کیں ۔ہم ابھی سو تک ہی پہنچے تھے کہ کتنی سیٹ کپتان کو جتوا بیٹھے۔ پچپن قومی اسمبلی سیٹوں پر کپتان کو واضح برتری حاصل تھی۔ یہ اب ہو نہیں سکتا تھا کہ کپتان کو اپنے ہاتھوں فتح دلوا دیتے اس لیے گنتی ختم کر دی۔

کپتان نے پنجاب میں اپنی گیم بنا لی ہے یا بنی بنائی مل گئی ہے۔ یہ ماننا پڑے گا کہ کپتان آگے ہے۔
مسلم لیگ نون کی حالت پتلی ہے۔ مسلم لیگ نون والے اپنی مہم چلا نہیں پا رہے۔ ان کو ٹکٹ دیر سے ملے۔ امیدواروں کو یہ یقین نہیں تھا کہ ٹکٹ ملے گا۔ پارٹی کو یہ پتہ نہیں تھا کہ ٹکٹ دیا تو رکے گا یا دوڑ جائے گا۔ کافی سارے ٹکٹ واپس کر کے دوڑ بھی گئے۔
ایسے امیدواروں نے اپنی مہم دیر سے شروع کی۔ مہم اگر تیس دن کی ہو تو ان کو بیس ہی دن ملے مہم چلانے کے لیے۔ حکمران پارٹی کے امیدواروں کا ایک مسلہ یہ بھی ہوتا کہ لوگ ان سے ناراض ہوتے ہیں۔
وہ پہلے دو تین ہفتے منت ترلا ہی کرتے رہتے۔ اپنے ووٹروں سپوٹروں کے آگے پگ رکھ کے بہہ جاتے کہ لے تیری مرضی یا سر پر رکھ دے واپس ہمارے، یا اس سے جالے اتار لے پنکھوں کے۔
مسلم لیگ نون کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے اپنا ورکر الیکشن کے دن کے لیے بچا لیا ہے۔ اسے ائرپورٹ لے جا کر پولیس سے کٹوایا نہیں ہے۔ الیکشن اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
مسلم لیگ نون نے ابھی ٹاپ گئر نہیں لگایا۔
اوکاڑہ میں میاں منظور وٹو نے پوری طرح اپنا الیکشن بنا لیا تھا۔ مسلم لیگ نون کے امیدوار معین وٹو دور دور تک مقابلے میں نہیں تھے۔ اب وہ اچانک سرگرم ہوئے ہیں دوبارہ۔ روزانہ کی بنیاد پر نبض دیکھ کر یہ واضح ہوتا جا رہا کہ اس سیٹ پر الیکشن پھنستا جا رہا۔

اوکاڑہ کے ہی ایک حلقے میں کچھ لوگوں کو پکڑ کر ان کی نمائش لگائی ہے مسلم لیگیوں نے ۔ پتہ نہیں کیوں ۔ اس سے بھی الیکشن مہم میں جان پڑتی دکھائی دے رہی،یہ بہادری شائد مہنگی پڑے لیکن ووٹر تو بہادری کو پسند ہی کرتا ہے ، خیر۔
مسلم لیگ نون الیکشن ڈے کو مینیج کرنا جانتی ہے۔ اپنا ووٹر باہر لاتی ہے ورکر کو اس دن کے لیے بچاتی اور چارج کرتی رہتی ہے۔ اس بار ورکروں کو ایک سافٹ وئر بنا کر تربیت بھی دی ہے دھاندلی پکڑنے سے زیادہ فلم اور فوٹو کھینچنے کی۔
کپتان اپنی حاصل کردہ برتری کو کتنا قائم رکھ پاتا ہے۔ الیکشن ڈے پر اس کے کارکن کی پرفارمنس کیسی رہتی ہے۔ وہ نتیجہ آنے کے بعد تک کتنی دیر پہرا دیتا ہے۔ ووٹر کو کتنا باہر نکال پاتا ہے۔

اس تاثر کو کیسے اور کتنا زائل کر پاتا ہےکہ یہ الیکشن اس کے اور نون لیگ کے درمیان ہے۔ نون لیگ اور کسی دکھائی نہ دینے والی زورآور خلائی مخلوق کے درمیان نہیں ہے۔ خلائی مخلوق کے ذکر سے یاد آیا کہ اس سے لڑ مرنے والی نون لیگ ابھی باقی ہے۔ اس کی حمایت چاہنے والے شہباز شریف اور پی پی کے آصف زرداری کی گیم ڈوبتی جا رہی ہے۔
کپتان کو کھیل سے مثالیں دینے کی عادت ہے۔ ہاکی میں ہم لمبی مدت تک چیمپئین رہے۔ زوال تب شروع ہوا جب گول کرنے بھول گئے۔ گول کرنا ہم شائد نہیں بھولے تھے۔ ہمیں حسن سردار کے بعد کوئی اچھا سنٹر فاروڈ نہیں ملا تھا۔ اچھے رائٹ ان اور لیفٹ ان دیر تک ہمیں دستیاب رہے ۔ یہ جب یقینی گول بنا کر پاس دیتے تو سنٹر فاروڈ مسنگ کر دیتا تھا۔ فنشنگ ٹھیک سے نہ کر پانے کی کمزوری نے ہمیں نمبر ون کی دوڑ سے آخر کار باہر کر دیا۔
مسلم لیگ نون کی فنشنگ کی صلاحیت کمزور ہوئی ہو گی لیکن قائم ہے۔ کپتان کو اپنی صلاحیت ثابت کرنی ہے۔ اسی پر اس کے وزیراعظم بننے کے خواب کا انحصار ہے۔
تو اے ہمارے پیارے لیڈر ہمارے کپتان گول کر لو گے ۔

source
Patwari confirmed.