کوہاٹ جلسے میں عمران نیازی کی چیلوں کو بے تکی لیکچر بازی
اردو میں کہتے ہیں ناں جیسے کو تیسا۔ تو جس طرح تحریک انصاف والوں کی تعلیمی قابلیت اور ذہنی استعداد ہے، ان کو لیڈر بھی ویسا ہی نصیب ہوا ہے۔
میری سمجھ میں نہیں آتا یہ شخص عمران نیازی آکسفرڈ کس لیے گیا تھا، یا اس کا آکسفرڈ میں ایڈمیشن کیا صرف اسی بنیاد پر ہو گیا تھا کہ یہ آکسفرڈ کے اخراجات ادا کرنے کی اہلیت رکھتا تھا۔ کیا وہاں عمران نیازی جیسے للو پنجو بہ آسانی داخلہ حاصل کر سکتے ہیں? خیر سے پاکستان میں کند ذہن وڈیروں کی اولاد بھی آکسفرڈ سے تعلیم حاصل کرکے آتی ہے، تو عمران نیازی کیوں نہیں۔
خیر، مجھے عمران خان کی کوکین زدہ منحوس صورت اور بکواس سننے کا کبھی بھی اشتیاق نہیں رہا، مگر آج اتفاق سے ٹی وی کھولا تو حضرت بنی گالم گلوچ کوہاٹ میں اپنے کند ذہن چیلوں سے خطاب فرما رہے تھے۔ میں نے سوچا آج شاید کوئی عقل کی بات کہہ دیں، مگر مایوسی ہوئی۔
ایک زمانے میں عمران نیازی، عظیم برطانیہ کی تعریف میں زمین آسمان ملایا کرتے تھے۔ جانے برطانیہ والوں سے کیا خطا ہو گئی، آج باری تھی سوئیزر لینڈ کی۔
فرمانے لگے کہ سوئیز رلینڈ میں کسی کو بدعنوانی اور کرپشن کی اجازت نہیں۔ وہاں سب کچھ دودھ کا دھلا ہے۔ اب اس کوکین زدہ دماغ کو کون بتائے کہ یہ سوئزر لینڈ ہی ہے جہاں دنیا کے سارے چور اپنے ملکوں سے پیسہ چوری کر کے سوئس بینکوں میں رکھواتے ہیں۔ بہ الفاظ دیگر، سوئزرلینڈ چوروں کی جنت ہے۔ تو گویا عمران نیازی جاہل نے ایک بار پھر غلط مثال غلط جگہ پر دی۔ اتنا ہی نہیں، سوئزرلینڈ کی فوج بھی ایسی ہے جو تقریباً غیر فعال ہے۔ وہاں کے لوگ اپنے ملک کے آرمی چیف کا نام بھی نہیں جانتے۔ اور عمران نیازی جس ملک کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے وہاں اصل حکومت فوج کی ہے، چاہے وہ براہ راست ہو (ملٹری حکومت) یا بالواسطہ (نام نہاد جمہوری حکومت)۔ یہاں کا آرمی چیف ہر وقت میڈیا میں اس طرح گھسا رہتا ہے جیسے میرا یا کوئی سستا اداکار الٹی سیدھی باتیں کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے مرض میں مبتلا ہوتا ہے۔
سوئزرلینڈ کے بعد دوسری بکواس سنیے۔ یعنی جس شخص کی زندگی، سیتا اور کوکین بھرے پپیتا کے ساتھ گزری، جس کو عائشہ گلالئی اور ریحام خان الزامات کی زد میں رکھ کر باقاعدہ الزام خان بنا چکے ہیں، وہ آج پھر ریاست مدینہ کی مثال دینے لگا۔ انسان پہلے اپنے گریبان میں جھانک لے، پنکی جیسی مشرکہ و جادوگرنی کے کہنے پر جو شخص غیراللہ کو سجدے کرے، وہ نبی ﷺ کے پاک دور اور خلافت راشدہ کی عظمت کی باتیں کرتا ہے۔ کہنے لگے، نبی ﷺ کی رحلت کے بعد 30 سال کے قلیل عرصے میں اسلام مراکش سے لے کر ساری دنیا میں پھیل چکا تھا۔ پتہ نہیں اس جاہل انسان کو تحریک انصاف کا کون سا ایڈیٹ اور پاجی تقریریں لکھ کر دیتا ہے، یا ایسی بے تکی باتیں بتاتا ہے۔
یہاں پر بس نہیں، اس کے بعد بولا کہ زرداری اور نواز کی حکومتوں نے 10 سال میں پاکستان کو برباد کر دیا۔ 10 سال پہلے پاکستان بہت بہتر تھا۔ اور پھر یہ اپنے چیلوں سے قرضہ جات کے اعدادوشمار جاننے لگا۔
اس گدھے اور بے شرم انسان کو کوئی بتائے کہ زرداری حکومت سے پہلے مشرف کا دور تھا، 2007میں دو خونی واقعات ہی مشرف حکومت کی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے کافی ہیں۔ ایک واقعہ 12 مئی 2007 کو رونما ہوا، جب مشرف کی ہدایت پر الطاف حسین کے خونی درندوں نے دن دہاڑے میڈیا کیمروں کے سامنے کراچی شہر میں قتل عام کیا۔ دوسرا واقعہ جب مشرف ہی کی ہدایت پر پاک فوج نے لال مسجد میں ظلم و بربریت کی گھناؤنی مثال قائم کی جس کی ہمت ہندوستانی فوج کو بھی مقبوضہ کشمیر میں نہ ہوئی۔
تحریک انصاف کے گھٹیا لیڈر کی، جس کا اخلاقی دیوالیہ تو عشروں پہلے ہو چکا ہے، ذہنی پسماندگی بھی اپنی مثال آپ ہے۔
تحریک انصاف کے گھٹیا لیڈر کی، جس کا اخلاقی دیوالیہ تو عشروں پہلے ہو چکا ہے، ذہنی پسماندگی بھی اپنی مثال آپ ہے۔