کوکنگ آئل ٹینکر کا ٹریلر سے تصادم، شہری گھر سے برتن، شاپر لیکر پہنچ گئے

9rykaaopiakskmasls.png

رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں ایک کوکنگ آئل ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم ہو گیا جس کے بعد شہریوں نے بہتے ہوئے کوکنگ آئل سے شاپر بھر لیے۔ ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں ایک آئل ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد ٹینکر سے کوکنگ آئل بہنے لگا، علاقہ مکین یہ صورتحال دیکھ کر اپنے گھروں سے برتن اور شاپر لے کر پہنچ گئے اور بہنے والے کوکنگ آئل کو جمع کرنا شروع کر دیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر کوکنگ آئل ٹینکر اور ٹریلر میں تصادم کی وجہ سے کوکنگ آئل سڑک پر بہنے لگا جسے علاقہ مکین گھروں سے برتن اور شاپر لے کر بھرنا شروع ہو گئے۔ جائے حادثہ پر ریسکیو حکام پہنچ گئے جن کا کہنا تھا کہ کوکنگ آئل ٹینکر میں 36 ٹن کے قریب آئل موجود تھا، جس کے سڑک پر بہنے سے آگ لگنے کا بھی خطرہ تھا۔

https://twitter.com/x/status/1819353156171554900
ذرائع کے مطابق ریسکیو حکام نے فوری طور پر شہریوں کو آئل ٹینکر سے دور کر کے جائے حادثہ کو اپنے حصار میں لے لیا اور ٹینکر سے خارج ہونے والے آئل کو فائر فائٹنگ سے کور کرنے کے بعد آئل ٹینکر کی لیکج کو بھی کورکیا۔ کوکنگ آئل کو منتقل کرنے کے لیے متبادل ٹینکر طلب کر کے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں جبکہ پنجاب پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ چند ماہ پہلے لیہ کے علاقے فتح پور ایم ایم روڈ پر بھی خوردنی آئل سے بھرا ہوا ٹینکر سڑک سے اتر کر الٹ گیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکر میں 25 ہزار لیٹر سے زیادہ کوکنگ آئل موجود تھا جو لیکج کے باعث سڑک پر بہنے لگا۔ ریسکیو 1122 اور پولیس حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

https://twitter.com/x/status/1819357774540620158
 

ibrar

Councller (250+ posts)
What a shame. The whole country is going to the dogs while few carpet baggers are looting the people blind. Does this nation/country deserve to survive with any shred of dignity?