کوڑھی کے ناکارہ اور فالتو گدھے

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
جارج اورویل نے فاشسٹ اور ظالم ٹوٹلٹیرین حکومت کے بننے کی یہ خاص وجہ بیان کی تھی


A society becomes totalitarian when its structure becomes flagrantly artificial: that is, when its ruling class has lost its function but succeeds in clinging to power by force or fraud. - George Orwell

اورویل نے فاشسٹ اور فرعونی حکومتوں کے ذہن اور واردات کو بھی اپنے ناول اور مضامین میں خوب بیان کیا ہے ، مگر ہمیں وہ سب پڑھنے کی ضرورت نہیں ہم وہ عمل، ذہنی کیفیئت اور پراسس آج اپنے ارد گرد ہوتے دیکھ سکتے ہیں ۔

کوڑھی کے گدھے معروضاتی حالات کی اس نہج پر آ کھڑے ہیں کہ ان سے بڑھ کر ناکارہ ،کند ذہن اور فالتو کوئی اور طبقہ یا ادارہ یا حیوان نہیں جو اپنے موجودہ انتظامی ڈھانچے میں سراسر ایک ناقابل برداشت بوجھ ہیے ۔ جسے انہوں نے ہم پر جبراً لاد رکھا ہے ۔۔ مگر موجودہ حالات فسطائیت کی یہ واحد وجہ نہیں۔ ہمارے سیاسی اور انتظامی اصطبل میں بھی ایسے چوہوں اور گِدھوں کی بھرمار ہے جو انہی کی طرح سراسر ضرر رسان ۔ناکارہ اور بوجھ ہیں ، مذید براں وہ بڑھ کر اخلاق باختہ اور حرام پرست ہیں ۔حالانکہ بحثیئت مجموعی قومی ذہن اور معروضی حالات انہیں عرصہ سے دھتکار چکےہیں ۔۔

یہ انہی ایک دو فیصد کند ذہن اور ناکارہ مقتدر الیٹ طبقات کا وقتی گٹھ جوڑ ہے کہ آج کوڑھی کے گدھے بد حواس ہو کر دو لتیاں مارتے پھرتے ہیں ، چوہے ہر شے مسلسل کتر رہے ہیں اور گدھ تاک لگائے منڈلا رہے ہیں کہ نوچیں اور پرواز کر جائیں ، یوں بد حواسی اور پاگل پن کے بل پر مکمل جھوٹ ، ڈھکوسلہ اور دہشت گردی کا دور دوراں ہے

معلوم نہیں ایسے ناکارہ جانور اصطبل کو مستقل نقصان پہنچا پائیں یا نہیں مگر یہ وقت کا سبق ہے آخر یہ خود کو ہی نگل کر مار دیتے ہیں
۔۔ (فلاسفر ہیگل ہوتا تو انکے شر ، بدحواسی اور دہشت گردی کو انکی ناکامی کا لازمی جزو گردانتا)
،​
 
Last edited:

Back
Top