کون سا بھٹو کس کا بھٹو؟

dangerous tears

Senator (1k+ posts)
ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے 38 برس کے دوران جنم لینے والی تیسری نسل کے لیے بھٹو پاکستانی تاریخ کے ایک ذیلی حاشیے، بےنظیر کے والد اور بلاول کے نانا سے زیادہ کچھ نہیں۔

اگر بھٹو ازم تھا بھی تو اب وہ کسی مقدس صندوقچی میں بند ہے جس کا دیدارِ عام پیشہ ور مرثیہ خوان سال میں بس دو دن (پانچ جنوری اور چار اپریل) کرواتا ہے ۔(جیسے جناح صاحب کی اہمیت اتنی رہ گئی ہے کہ 25 دسمبر کو چھٹی ہوتی ہے اور اقبال کی تو اتنی بھی نہیں رہی)۔جو سیانے سمجھتے ہیں کہ تاریخی عمل کی گاڑی میں ریورس گئیر نہیں ہوتا، انھیں اپنے مفروضے کی اوقات دیکھنی ہو تو پاکستان سے بہتر مثال کہاں۔

140106192929_zulfikar_ali_bhutto_624x351_getty_nocredit.jpg

پاکستان کا مولوی بھٹو کی معزولی کے 40 برس بعد بھی 77 جیسی تحریک چلانے کی دھمکی دے رہا ہے۔ اسے بھٹو کی پھانسی کے 38 اور پھانسی دینے والے ضیا الحق کی موت کے 28 برس بعد بھی سیکولر لبرل ڈراؤنے خواب آ رہے ہیں۔ اور اسی بھٹو کے آئین کے تحت قائم اسلامی نظریاتی کونسل کے چوبارے سے 38 برس بعد بھی جاگدے رہنا ، ساڈہے تے نہ رہنا کے انتباہات بھی تسلسل سے جاری ہو رہے ہیں۔

عام آدمی کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اصلی باتصویر مسائل کی جانب دھیان نہیں بھٹکتا اور سائے کے تعاقب کی عادی سیاسی و مذہبی قیادت کا ذہنی کھوکھلا پن بھی سادہ لوح اکثریت سے پوشیدہ رہتا ہے۔بھٹو کو دنیا سے ہٹانے کے حق میں ایک تاویل یہ پیش کی جاتی تھی کہ اس جیسوں کے ہوتے پاکستان اپنی نظریاتی منزل کبھی حاصل نہ کر پائے گا۔ لیکن پھانسی کے 38 برس بعد بھی کسی ماتھے پر عرقِ ندامت نہیں کہ نام نہاد نظریاتی ٹرے میں سجے بنیادی مسائل ریلے ریس کے ڈنڈے کی طرح لایعنیت کے ٹریک پر بھاگتی ایک نسل سے دوسری نسل کو جوں کے توں تھمانے کے سوا کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔البتہ اتنی پیش رفت ضرور ہوئی کہ وہ پاکستان جو دولختی کے باوجود بھٹو دور تک بطور ایک سخت جان سٹیٹ جانا جاتا تھا، اگلے 38 برس میں یہ پاکستان نان سٹیٹ اور ریل اسٹیٹ ایکٹرز میں بٹ بٹا گیا ۔38 برس پہلے کی نوجوان نسل کا آئیڈیل بھٹو تھا، 38 برس بعد ممتاز قادری ہے۔ 38 برس پہلے مولوی اپنے پہ بنائے لطیفے بھی خوش دلی سے سنایا کرتا تھا، 38 برس بعد مذہب کے ٹھیکیداروں نے نے سماج کو ہی زندہ لطیفہ بنا ڈالا۔38 برس پہلے باقی دنیا کی طرح پاکستان میں بھی تاریخ خطِ مستقیم میں سفر کرنے کی عادی تھی، آج گول گول گھوم کے تھکنا سفر کہلاتا ہے۔رہے بھٹو کے گدی نشین، تو ان کے لیے بھٹو کوئی شخصیت نہیں ایک ٹکسال ہے جو 24 گھنٹے چلنے کے باوجود مالی و اقتداری شکم کی آگ بجھانے میں ناکام ہے۔

120814123932_bhutto-gathering.jpg

بھٹو کا دوسرا نام کئی برس سے چلو چلو لاڑکانہ چلو پڑ چکا ہے۔ بھٹو سالگرہ کے کیک اور برسی کی بریانی میں پایا جاتا ہے۔ بھٹو کہنہ سال پیپلز فورٹ میں مقید نکمے شہزادوں کی سیاسی پنشن بک ہے۔ بھٹو پیپلز پارٹی کے میوزیم میں سجا مجسمہ ہے جیسے لاہور میوزیم میں فاسٹنگ بدھا۔

اچھا ہوا بھٹو کو 38 برس پہلے پھانسی لگ گئی۔ کم ازکم یہ تو معلوم ہے کس نے لٹکایا۔ بھٹو کی بیٹی کو تو قاتل کا نام جاننے کی لگژری بھی نصیب نہ ہو سکی۔ان 38 برسوں میں بتدریج ذہنی ٹریجڈی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوئی جو آج گلی گلی کھلے بالوں گھوم رہی ہے
وسعت اللہ خان بی بی سی اردو
 
Last edited by a moderator:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
ملا تو ہمیشہ کا بکاؤ ہے
بھٹو کے زمانے میں بھی تھا اور آج نواز کے زمانے میں بھی ہے

یہ پچھلے دنوں ریڈ زون میں دھرنا کیوں ہوا تھا ؟؟؟
یہ نواز حکومت نے خود کروایا تھا تا کہ لاہور دھماکے سے لوگوں کی توجہ ہٹائی جا سکے اور اسکی فل میڈیا کوریج ہوئی تھی

پروگرام میں پنڈی تک جانا تھا لیکن ان میں سے ایک بکا ہوا گروپ اٹھا اور پالیمنٹ چلا گیا
یہ سب بکاؤ ملا کے کمال ہیں ، قوم ہماری بہت ہی سادہ ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
٣٨ سال میں عوام کو روٹی کپڑا مکان نامی بتی کے پیچھے لگائے رکھنے کی بجائے روٹی کپڑا مکان دے دیا گیا ہوتا تو سیکولر لبرل یوں کپکپا نا رہے ہوتے

سیکولر لبرلازم کا آغاز پیٹ بھرنے اور تن ڈھانپنے سے ہوتا ہے لیکن جعلی جمہورے ننگا کرنے سے شروع کرتے ہیں. مقابلہ سخت ہے بھوکے کا پیٹ بھرا جائے یا سوئس بنک.
جن سے مغرب سے درآمد سے ٹریفک کا نظام نہیں چلتا وہ غیر مسلم کو صدر بنانے کا خواب دیکھا کر مغربی معیارات پر مبنی معاشرتی نظام چلانے کے دعوی کرتے نظر آتے ہیں
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Zulfikar Ali Bhutto Only A Great Leader Ever In Pakistani History

???? ?? ?????? ??? ?? ?????? ??????? ??????? ??? ?????
??? ????? ?? ????? ???? ?? ?? ?? ??? ???? ?? ??? ????? ??? ??????? ??? ??? ??? ???? ?? ???? ?? ????? ?? ????? ??? ???

????? ?? ??? ???? ??????? ?? ?? ???? ??? ???? ??? ???
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
٣٨ سال میں عوام کو روٹی کپڑا مکان نامی بتی کے پیچھے لگائے رکھنے کی بجائے روٹی کپڑا مکان دے دیا گیا ہوتا تو سیکولر لبرل یوں کپکپا نا رہے ہوتے

سیکولر لبرلازم کا آغاز پیٹ بھرنے اور تن ڈھانپنے سے ہوتا ہے لیکن جعلی جمہورے ننگا کرنے سے شروع کرتے ہیں. مقابلہ سخت ہے بھوکے کا پیٹ بھرا جائے یا سوئس بنک.
جن سے مغرب سے درآمد سے ٹریفک کا نظام نہیں چلتا وہ غیر مسلم کو صدر بنانے کا خواب دیکھا کر مغربی معیارات پر مبنی معاشرتی نظام چلانے کے دعوی کرتے نظر آتے ہیں

مولویوں کا کیا ہے
صرف ہنری کسنجر کے کہنے پر جھوٹ بولتے رہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام آئے گا اور ضیا کو لاۓ
شرم ہوتی تو بات نہ کرتے لیکن مولوی ہمیشہ بے شرم ہوتا بے دین
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

مولویوں کا کیا ہے
صرف ہنری کسنجر کے کہنے پر جھوٹ بولتے رہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام آئے گا اور ضیا کو لاۓ
شرم ہوتی تو بات نہ کرتے لیکن مولوی ہمیشہ بے شرم ہوتا بے دین
ساری شرم بے حیا اور لادین لبرل جو لے اڑے
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
سارے ملا یہودی امریکی وزیر کے حکم پر جھوٹ بولنے لگے تھے اور اکھٹے ہو گئے تھے

جو کبھی نماز ایک نہی پڑھتے تھے وہ حکومت کے لئے اکھٹے ہو گئے

لوگوں نے سمجھا یہ کمال ہو گیا
ان کو ووٹ پڑے ، کچھ دھاندلی ہوئی ، تحریک چلی لوگ مرے ، ملا ایک نہی مرا

ضیاء آ گیا حکومت میں ، مولویوں نے کہا ضیاء ہی اسلام ہے

ضیا نے جھوٹ بول بول کر گیارہ سال گزارے ، ایم کیو ایم بنائی ، نواز کو جنم دیا ، کرپشن عام کی

ہم آج تک اس کا نتیجہ بھگت رہے ہیں
 
awan4ever

Chief Minister (5k+ posts)
تبھی تو تم کینیڈا تشریف لے آئے ، تاکہ کچھ شرم آ جاۓ

Canaday ka secular liberal passport bhe kia shay hay...baray baray mujahid molvion ko secular liberal qawaneen ke pabandi ke qasam khanay per majboor ker deta hay! Hai paapi pait...

I swear (or affirm)
That I will be faithful
And bear true allegiance
To Her Majesty Queen Elizabeth the Second
Queen of Canada
Her Heirs and Successors
And that I will faithfully observe
The laws of Canada
And fulfil my duties
As a Canadian citizen.
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
ضیاء نے امریکی جہاد میں غازی کا مرتبہ پایا ،افغانستان سے تمام نشیؤں کو ختم کردیا (انہیں اٹھا کر پاکستان لے آیا )،کلاشنکوف جیسی پاک باز نیک چیز متعا رف کرائی ،سعودیہ کے سب سے زیادہ دوورے کرنے کا اعزاز پایا
بھٹو کو پھانسی دینا ضیاء کی غلطی نہیں تھی ،بھٹو کو کس عقلمند نے مشورہ دیا تھا کہ ڈکٹیٹر اور اسکے ہمنوا ملاوں کے آگے اکڑ دکھاۓ ،کیا بھٹو پہلا لیڈر تھا جسے ڈکٹیٹر سے واسطہ پڑا تھا ؟ نواز شریف کی طرح کچھ سمجھوتہ کر کے بغلی گلی سے سعودیہ نکل لیتا ، یا گجراتی چوروں کی طرح ضیاء کی قدمبوسی کر کے نئی پارٹی بنا لیتا ، یا پھر ملا فضل الرحمن کی طرح وسیع تر قومی مفاد اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ضیاء کی حکومت میں وزیر بن جاتا
بھٹو کو کیا ضرورت تھی یہ کہنے کی کہ جس کے پیٹ میں داڑھی تھی اس کتی کے بچے کو سر عام لٹکاۓ گا
 
Paracha_Pakistani

MPA (400+ posts)
Zulfikar Ali Bhutto Only A Great Leader Ever In Pakistani History

Sharaab pee ker aadmi aisa he jazbati aur actor ho jata hai isy lia haraam hai

mazy ki baat tu ye hai k bhutto tu shraab k nashy main aisa kerta thaa shahbaaz shareef hosh main es ki naqal main acting kerta hai mic pheek ker ghreb ki baat ker ker
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
ضیاء نے امریکی جہاد میں غازی کا مرتبہ پایا ،افغانستان سے تمام نشیؤں کو ختم کردیا (انہیں اٹھا کر پاکستان لے آیا )،کلاشنکوف جیسی پاک باز نیک چیز متعا رف کرائی ،سعودیہ کے سب سے زیادہ دوورے کرنے کا اعزاز پایا
بھٹو کو پھانسی دینا ضیاء کی غلطی نہیں تھی ،بھٹو کو کس عقلمند نے مشورہ دیا تھا کہ ڈکٹیٹر اور اسکے ہمنوا ملاوں کے آگے اکڑ دکھاۓ ،کیا بھٹو پہلا لیڈر تھا جسے ڈکٹیٹر سے واسطہ پڑا تھا ؟ نواز شریف کی طرح کچھ سمجھوتہ کر کے بغلی گلی سے سعودیہ نکل لیتا ، یا گجراتی چوروں کی طرح ضیاء کی قدمبوسی کر کے نئی پارٹی بنا لیتا ، یا پھر ملا فضل الرحمن کی طرح وسیع تر قومی مفاد اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ضیاء کی حکومت میں وزیر بن جاتا

بھٹو کو کیا ضرورت تھی یہ کہنے کی کہ جس کے پیٹ میں داڑھی تھی اس کتی کے بچے کو سر عام لٹکاۓ گا

یہ کہنے سے نہی لٹکایا گیا بلکہ ضیاء کو لایا ہی اس لئے گیا تھا کہ وہ اس کو لٹکاۓ اور ایٹم بم بند کرے بنانا اور روسی جنگ لڑے
اور مولوی استمعال ہوے تھے
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Canaday ka secular liberal passport bhe kia shay hay...baray baray mujahid molvion ko secular liberal qawaneen ke pabandi ke qasam khanay per majboor ker deta hay! Hai paapi pait...

I swear (or affirm)
That I will be faithful
And bear true allegiance
To Her Majesty Queen Elizabeth the Second
Queen of Canada
Her Heirs and Successors
And that I will faithfully observe
The laws of Canada
And fulfil my duties
As a Canadian citizen.

یھاں سب مولوی سکوں سے رہتے ہیں
لیکن افغانستان میں طالبان مانگتے ہیں
 
Athra

Senator (1k+ posts)
ضیاء نے امریکی جہاد میں غازی کا مرتبہ پایا ،افغانستان سے تمام نشیؤں کو ختم کردیا (انہیں اٹھا کر پاکستان لے آیا )،کلاشنکوف جیسی پاک باز نیک چیز متعا رف کرائی ،سعودیہ کے سب سے زیادہ دوورے کرنے کا اعزاز پایا
بھٹو کو پھانسی دینا ضیاء کی غلطی نہیں تھی ،بھٹو کو کس عقلمند نے مشورہ دیا تھا کہ ڈکٹیٹر اور اسکے ہمنوا ملاوں کے آگے اکڑ دکھاۓ ،کیا بھٹو پہلا لیڈر تھا جسے ڈکٹیٹر سے واسطہ پڑا تھا ؟ نواز شریف کی طرح کچھ سمجھوتہ کر کے بغلی گلی سے سعودیہ نکل لیتا ، یا گجراتی چوروں کی طرح ضیاء کی قدمبوسی کر کے نئی پارٹی بنا لیتا ، یا پھر ملا فضل الرحمن کی طرح وسیع تر قومی مفاد اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ضیاء کی حکومت میں وزیر بن جاتا
بھٹو کو کیا ضرورت تھی یہ کہنے کی کہ جس کے پیٹ میں داڑھی تھی اس کتی کے بچے کو سر عام لٹکاۓ گا

یہ کس ہستی کے بارے میں ارشاد فرمایا گیا تھا کچھ روشنی ڈال دیں ہمارا بھی بھلا ہو
 
Pakistani1947

Chief Minister (5k+ posts)
Bhutto's Father Sir Shah Navaz Bhutto's letter to India inviting them to intervene in the occupation of State of Junagadh

On September 15, 1947, Nawab Mohammad Mahabat Khanji III of Junagadh, a princely state located on the south-western end of Gujarat and having no common border with Pakistan, chose to accede to Pakistan ignoring Mountbatten's views, arguing that Junagadh adjoined Pakistan by sea.

The Dewan of Junagadh, Sir Shah Nawaz Bhutto, the father of the more famous Zulfiqar Ali Bhutto, and Grand Father of Benzir Bhutto, decided to invite the Government of India to intervene. Shah Navaz Bhutto wrote a letter to Mr. Buch, the Regional Commissioner of Saurashtra in the Government of India inviting India to Intervene:

65d1ef0.jpg

The Government of Pakistan protested, saying that since the Nawab had chosen to accede to Pakistan, the Dewan (S.N. Bhutto) had no authority to negotiate a settlement with India. Also, if India could acquire Kashmir (with an overwhelming Muslim majority) because its ruler had decided to accede to India, then Pakistan could claim Junagadh.

The government of India rejected the protests of Pakistan and accepted the invitation of the Dewan to intervene. A plebiscite was conducted in February 1948, which went almost unanimously in favour of accession to India. Junagadh became a part of the Indian state of Saurashtra until November 1, 1956, when Saurashtra became part of Bombay state. In 1960, Bombay state was split into the linguistic states of Maharashtra and Gujarat, in which Junagadh was located and since then Junagadh is part of Gujarat.

Source
 
Pakistani1947

Chief Minister (5k+ posts)
Bhutto's letter to Major General Iskander Mirza (President of Pakistan)

This letter was written by ZA Bhutto to Major General Iskander Mirza in which Mr.Bhutto states at a place "When the history of our Country is written by Objective historians, your name will be placed even before than of Mr.Jinnah. Sir, I say this because i mean it and not because you are the president of my Country"

0fd83cb.jpg

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: Bhutto's Father Sir Shah Navaz Bhutto's letter to India inviting them to intervene in the occupation of State of Junagadh

On September 15, 1947, Nawab Mohammad Mahabat Khanji III of Junagadh, a princely state located on the south-western end of Gujarat and having no common border with Pakistan, chose to accede to Pakistan ignoring Mountbatten's views, arguing that Junagadh adjoined Pakistan by sea.

مولوی کی عقل میں صرف کسنجر کی بات آ سکتی ہے

اگر کسی کا باپ خراب تھا تو اسکے بیٹے کا کوئی قصور ہو سکتا ہے ؟؟؟
 
Back
Top