کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی فیملیز کے ساتھ اسٹیڈیم میں ناروا سلوک

5pssssfffnk.png

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں و آفیشلز کی فیملیز کے ساتھ اسٹیڈیم میں ناروا سلوک، پلیئرز باکس سے باہر نکال دیا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کی فیملیز کے ساتھ اسٹیڈیم میں ناروا سلوک کا واقعہ پیش آیا ہے، فیملی ممبرز کو پلیئرز باکس سے باہر نکالنے پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پاکستان سپر لیگ 9 کے ملتان میں ہونے والے ایک میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب معین خان، محمد عامر، اور عمر امین کی فیملیز چیئرمین باکس کے قریب پلیئرز باکس میں میچ دیکھ رہے تھیں، ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کھلاڑیوں کی فیملیز کو پلیئرز باکس سے باہر نکال دیا۔

جن افراد کو باہر نکالا گیا ان میں فاسٹ باؤلر محمد عامر کے بچے بھی شامل تھے، واقعہ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ پی سی بی ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔

https://twitter.com/x/status/1762154996983111887
کھلاڑیوں نے موقف اپنایا کہ ضلعی انتظامیہ کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ ایسے کھلاڑیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ناروا سلوک کریں، کھلاڑیوں کے شدید احتجاج پر ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی افسران موقع پر پہنچے مگر کسی نے بھی تسلی بخش ردعمل نہیں دیا۔
 
Last edited:

taban

Chief Minister (5k+ posts)
کیا فرق پڑتا ہے پورے ملک کی فیمیلیز کے ساتھ روزانہ ہی ناروا سلوک ہو رہا ہے ان سے کہو پاکستان ایک ٹف ملک ہے یہاں ہیلمٹ پہن کر گھوما کریں