کوئٹہ میں آئی ٹی یونیورسٹی بس پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں پانچ طلباء جاں بحق اور ستر زخمی ہوگئے۔ حملہ جناح ٹاؤن میں سمنگلی روڈ پر واقع ایف آئی اے کے دفتر کے قریب کیا گیا۔ بس کی سکیورٹی پر مامور پولیس موبائل بھی دھماکے کی زد میں آگئی۔ جس میں سوار پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں اننچاس طلبہ، بارہ طالبات اور چار بچے شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے طلباء میں دو کی شناخت راشد علی اور عقیل رضا کے نام سے ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں چالیس سے پچاس کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ حملہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے۔ حملے کے خلاف آئی ٹی یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاج کیا اور اسپنی روڈ بلاک کر دی جبکہ ہزارہ کمیونٹی کے افراد نے بھی واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کے دشمن غیر ملکی آقاؤں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، انہیں گرفتار کر کے کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔
آزاد امیدوار
Minister (2k+ posts)