موجودہ عدالتی صورتحال اور نوں لیگ کے جی جی برگیڈ کے با ھر نکل کر منہ سے کف اڑانے پر عمران خان کے موقف کی وضاحت سادہ الفاظ میں قوم کے لیے پیش خدمت ہے. جب پانامہ لیکس آئے تو تب ابھی پاکستان کی احتساب اور تفتیش کے اداروں کی تباہی اور دیوالیہ پن اس قدر شرمناک طریقے سے عوام کے سا منے نہیں آیا تھا .تو اس بار بدقسمتی سے با ری آئ نیب آئ بی تفتیشی اداروں کی اینٹی کرپشن ٹیکس ڈیپارٹمنٹ وغیرہ کی کہ وہ عمران خان کے ہاتھوں اپنا مکروہ چہرہ بے نقاب کروائیں عوام کے لئے. عمران خان نے کمیشن بنانے کا کہا تھا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ملکی ادارے کر سکیں اس کمیشن کے تحت.لیکن تمام اداروں نے جب سے پاکستان بنا ،تنخواھیں پاکستان کے عوام سے لیں اور سجدہ ریز ہو گئے ملک کے کرپٹ حکمران کے سامنے اور دھٹٹا ئ سے سب نے پارلیمنٹ کے سامنے کہا کرو جو مرضی نہ ہم نے وزیر اعظم کی کرپشن پر تحقیقات کرنی ہے نہ تمھاری تم بھی اور وزیر آزم بھی آزادی سے ملک کو لوٹو.. جب یہاں سے مایوسی ہوئی تو عمران خان کے پا س کمیشن کا انتظار اور اس سے تفتیش کرانے کا آپشن ہی ختم ہو گیا تو انہوں نے سڑکوں کا رخ کیا اور پاکستان کی زمین پاکستان کی لوٹ کا حساب مانگنے پر ان پر تنگ کی گئی جس ملک میں دھشت گردوں خود کش حملہ آوروں کو ہمیشہ راستے کھلے ملتے ہیں وہ راستے تحریک انصاف کے نہتے ورکر پر بند کئے گئے ان کو مارا پیٹا گیا اور اس پاکستان کی جیلوں میں بند کیا گیا جس کو لوٹ مار سے بچانے کو انہوں نے اپنی آواز بلند کی. جب عمران خان نے لاک ڈاؤن کر کے چوروں کے ہاتھ روکنے کی بات کی تو پھر کھیل کو نیا رخ دیا گیا اور جو عدالتیں ملک کے لٹنے کا تماشا دیکھ رہی تھیں اشارہ ابرو پر ایک قدم آگے آئیں اور پاکستان پر احسان عظیم کرتے ہوئے کیس لے لیا بیچارے غریب پاکستان کا. جب کیس سنا گیا تو وہاں چوروں کے پاؤں ہی غا یب نکلے اور جب ممکن نہ رہا نواز شریف کےا ور اس کے بچوں کے جھوٹوں سے صرف نظر کرنا تو ان تمام جھوٹوں کے اقرار ربر سے مٹا کر جج کوئی ریٹائرمنٹ کی دعوتیں کھانے چل نکلا کوئی چھٹیاں منانے . ایک ایسے بنچ کی نوید سنا کر جو مریخ سے آئے گا اور کہے گا جس زبان میں جو کچھ شریف فمیلی نے پچھلے مہینے جو کچھ کہا وہ زبان ہم نہیں جانتے اگر قوم کو قطری شہزادے کا خط سنجیدہ نہیں لگا تو کسی اور ملک کے کسی شہزادے کا لکھا ہوا کوئی لطیفہ منگوایا جائے.ایسی صورتحال میں جب کوئی تفتیش کرنے والا ہی نہیں نواز شریف کے خلاف تو عمران خان اس کمیشن سے کیا نکلوائے؟
لیکن پاکستان سے محبت کرنے والوں کی جدو جہد ٹیب تک جاری رہے گی جب تک پاکستان کو اس کی ضرورت باقی رہے گی انشااللہ .چور ان کے راستے روکتے رہیں گے اور یہ راستے نکالتے رہیں گے.
ایس ایم ملک
لیکن پاکستان سے محبت کرنے والوں کی جدو جہد ٹیب تک جاری رہے گی جب تک پاکستان کو اس کی ضرورت باقی رہے گی انشااللہ .چور ان کے راستے روکتے رہیں گے اور یہ راستے نکالتے رہیں گے.
ایس ایم ملک