کل کی ملکہ آج کی فقیر

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
11053863_930777850314241_7807142825559597036_n.jpg

خلفائے عباسیہ کا مشہور حکمران خلیفہ مہدی اپنے دربار میں تختِ خلافت پر متمکن تھا کہ حاجب نے ایک فریادی عورت کی اطلاع دی جو خلیفہ وقت سے ملنا چاہتی تھی.. جب اجازت ملی وہ عورت خلیفہ کے سامنے پیش ہوئی.. خلیفہ نے اس عورت پر ایک اچٹتی نگاہ ڈالی جو دیکھنے میں بھکارن معلوم ہوتی تھی اور کہا.. "کیا فریاد لائی ہو..؟"
اس نے کہا.. "امیر المومنین ! میں آپ پر قرآن مجید کی صرف ایک آیت تلاوت کرنے کے لیے آئی ہوں اور وہ یہ آیت ہے..
"اور ﷲ ایک بستی (والوں ) کی مثال بیان کرتا ہے جو پُرامن اور پُرسکون تھی.. اس کی روزی کشادگی کے ساتھ ہر جگہ سے آتی تھی.. پھر اس نے ﷲ کی نعمتوں کی ناشکری کی تو ﷲ نے ان کے کرتوتوں کی وجہ سے انہیں شدید بھوک اور خوف وہراس کا مزہ چکھایا.." (نحل :112)
خلیفہ نے پوچھا.. "تو کون ہے..؟"
اس نے جواب دیا.. "میں بنو امیہ کے آخری حکمراں خلیفہ مروان بن محمد کی بیوہ ہوں.. (جس کی حکومت اسپین وپرتگال سے ہندوستان تک پھیلی ہوئی تھی) کل کی ملکہ اور آج کی بھکارن !!
ہم نے ﷲ کی نعمتوں کی قدر نہیں کی جس کی وجہ سے آج ہمارا یہ حال ہوا ہے اس لیے تمہیں اس بات کی نصیحت کرنے کے لیے آئی ہوں کہ کہیں انہی حرکتوں کی وجہ سے تمہارا حال ہم جیسا نہ ہوجائے.."
خلیفہ مہدی آبدیدہ ہوگیا اور عبرت سے سر جھکالیا.. خادموں کو حکم دیا کہ اس عورت کو محل میں لے جائے اور اس کے ساتھ عزت واحترام کا سلوک کیا جائے.. (العبر والتاریخ

ﷲ تعالیٰ ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور نعمتوں کے زوال سے اپنے حفظ وامان میں رکھے.. آمین..
 
Last edited by a moderator:

iltaf

Chief Minister (5k+ posts)
hum logo k pas sb kch h lekin phr b zindagi ki daur me agly nikalny k daur me, zyada kamany k daur me koi sabr-o-shukr ni krty. Allah hm sb k liye asaanian paida kry. ameen
 
cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
What I personally feel paisa kamanry mein loi burai nahi hai or na hi Allah ney mana Kia hai zaroori chez ye hai Kay yeh halal ho zakat di jay
hum logo k pas sb kch h lekin phr b zindagi ki daur me agly nikalny k daur me, zyada kamany k daur me koi sabr-o-shukr ni krty. Allah hm sb k liye asaanian paida kry. ameen
 
jaanmark

Chief Minister (5k+ posts)
16:112 سورة النّحل

[FONT=PDMS_IslamicFont][/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]اور خدا ایک بستی کی مثال بیان فرماتا ہے کہ (ہر طرح) امن چین سے بستی تھی ہر طرف سے رزق بافراغت چلا آتا تھا۔ مگر ان لوگوں نے خدا کی نعمتوں کی ناشکری کی تو خدا نے ان کے اعمال کے سبب ان کو بھوک اور خوف کا لباس پہنا کر (ناشکری کا) مزہ چکھا دی[/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]ا [/FONT]
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
What I personally feel paisa kamanry mein loi burai nahi hai or na hi Allah ney mana Kia hai zaroori chez ye hai Kay yeh halal ho zakat di jay

اس کے بعد بھی اس میں رشتہ داروں اور غریبوں اور سائلوں کا حق رہتا ہے اور اس کو اس کے بعد بھی حلال کاموں میں خرچ کرنا ضروری ہےورنہ نحوست بے چینی ہے بے برکتی ہے
.. .
 
cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Yes no doubt zakat is the minimum compulsory amount and one thing which I forgot to mention is that there should be no love for money have it and spend judiciously

جو مال جمع کرنا شروع کر دیتا ہے وہ زندگی کے ہراس لطف سے محروم ہو جاتا ہے جو وہ زندگی میں اس دولت سے حاصل کر سکتا ہے اس کے بعد اس میں اضافہ ہی اس کی ساری زندگی اس کا وقت اس کا ذھن اس کی آخرت نگل لیتا ہے
..
 
cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
You are touching the extreme, whether you admit or not money is an important reality of life again important is whether it is halal or not if haram then it will not only spoil this life but the life after it and if it is halal by giving alms you are glorifying the life after it.

نہیں لوگ بہت خوش ہوتے ہیں مزہ لیتے ہیں ان کے پاس پیسا ہے لیکن اس سے زیادہ مزہ وہ لوگ لیتے ہیں جو خرچ کرتے ہیں چاہے دنیا کے لیے یا آخرت کے لیے جمع کرنے والے اپنی ہی فیملی سے بچا کر جمع کرتے ہیں اور ان کے بعد وہ ہی لوگ اسے ویسے استعمال کرتے ہیں جیسے جمع کرنے والا فرد نہیں چاہتا تھا
میرا تو یہ کہنا ہے کماؤ خرچ کرو سارا جمع نہ کرو
ایکسٹریم تک مال جمع کرنے کے خبطی لے جاتے ہیں .
. .
 
Last edited:

moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)

۔ مجھے یہ فرضی کہانی لگتی ہے کیونکہ عباسیوں نے نومولود اموی بچے تک نہیں چھوڑے تھے تو یہ خاتون کیسے زندہ بچ گئی؟؟ فرار ہونے والے چند افراد کے پیچھے لشکر تک بھیجے گے تھے
 
Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
عباسیوں اور امیوں کی اپس کی کھینچا تانی نے مسلمانوں کا بیڑا غرق کر دیا
 
Back
Top