کلثوم نوازکے مرض کی تفصیل 48گھنٹے میں معالجین کودستیاب ہوسکے گی

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
کلثوم نوازکے مرض کی تفصیل 48گھنٹے میں معالجین کودستیاب ہوسکے گی

[FONT=&amp]
l_366069_054241_print.jpg

[/FONT]

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان کی تین مرتبہ خاتون اول کے قابل توقیرمنصب پر فائز رہنے والی 67 سالہ محترمہ کلثوم نواز شریف تین سال تک قومی سیاست میں سرگرم رہی ہیں وہ 1999ء سے 2002ء تک اپنے سربرآوردہ شوہر نوازشریف سے موسوم پاکستان مسلم لیگ نون کی سربراہ رہی تھیں جب نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے محروم کرکے ان کے اپنے ہی مقرر کردہ فوج کے سربراہ نے انہیں پس زنداں دھکیل دیا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق محترمہ کلثوم نواز میں حلق کے سرطان کی علامات ظاہر ہوئی ہیں ان کے مرض کی تمام تر تفصیل آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں ان کے معالجین کواس وقت دستیاب ہوسکے گی جب ان کے خون کے نمونے کا مکمل تجزیہ مل جائے گا۔ محترمہ کلثوم نواز اپنے دیگر جسمانی عوارض سے روبصحت ہیں تاہم حالیہ دنوں میں انہیں نقاہت کی شکایت تھی وہ اپنی جسمانی تکلیف کا اظہار کرنے میں ہمیشہ گریز سے کام لیتی آئی ہیں اس کا سبب ان میں برداشت کا بے پناہ مادہ ہونا ہے اور دوسرا وہ اپنی کسی تکلیف کے لئے دوسروں کو زیربار کرنا پسند نہیں کرتیں۔محترمہ کلثوم نواز شریف جنوبی ایشیا کے عظیم شہ زور رستم زماں غلام محمد جنہیں عظیم گاماں پہلوان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ان کی نواسی ہیں۔

ان کے مزاج میں مشرقی روایات کی مکمل چھاپ ملتی ہے ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ صوم و صلوٰۃ کی پابندی کو حرزجاں رکھتی ہیں اور مکمل طور پر گھریلو عورت ہیں جنہیں ظاہری ٹھاٹ باٹ سے کبھی شغف نہیں رہا۔ وہ اپنی ساس کی چہیتی بہو ہیں۔
اردو کے مضمون میں ایم اے کرنے سے پہلے ان کا پسندیدہ مشغلہ مطالعہ تھا جو بدستور جاری ہے وہ فارغ اوقات میں تلاوت قرآن میں محو رہتی ہیں اور ضرورت مند افراد کی مکمل راز دا ر ی اور خاموشی سے اعانت کرنا ان کی دوسری اہم ترین مصرو فیا ت میں شامل ہے۔ محترمہ کلثوم نواز شریف عندا لضر و رت بہت عمدہ پیرائے میں تقریر بھی کرلیتی ہیں تاہم وہ اس میں زیادہ ذوق و شوق سے دلچسپی نہیں لیتیں۔

بطور وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ بیرون ملک دورے میں انہیں کبھی کسی سرکاری ضیافت یا تقریب میں بڑھ چڑھ کر نمایاں ہوتے نہیں دیکھا گیا۔ انہیں زیارتوں، اولیا کے آستانوں اور مزارات پر فاتحہ خوانی سے ہمیشہ رغبت رہی ہے۔
فرصت کے اوقات میں ان کے ہاتھ تسبیح رہتی ہے انہیں مذہبی شعائر پر پابندی کے حوالے سے اپنے بچوں بالخصوص پوتے، پوتیو ں اور نواسے نواسیوں کے ساتھ قدرے سخت گیری کرتے دیکھا گیا۔

محترمہ کلثوم نواز شریف کو بدترین صورتحال میں کبیدہ خاطر ہوتے نہیں دیکھا گیا۔
خفیف اور معصومانہ دل آویز مسکراہٹ ان کی شخصیت کا وصف امتیازی ہے اب جبکہ وہ لندن میں زیر علاج ہیں ان کے لئے پوری دنیا میں حتیٰ کہ ان کے شوہر کے بدترین سیاسی مخالف بھی ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کررہے ہیں ان کی صحت کے لئے بلند ہونے والوں میں وہ ان گنت نامعلوم ہاتھ بھی شامل ہیں جن کی دستگیری ان کا شیوہ رہا ہے۔
 

۔
"خفیف اور معصومانہ دل آویز مسکراہٹ ان کی شخصیت کا وصف امتیازی ہے"۔
x..x..x..x..x..x..x..x..

LhXwb6EU_400x400.jpg


:( :( :(
ایک دل ہے کہ سنبھالا نہیں جاتا ہم سے
لوگ صحراؤں کو گلزار بنا لیتے ہیں

 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
What the hell is this guy made of?

Prayers for her quick recovery, but this article is idiocy at its best. Aasmaan sey utri hai kulsoom nawaz?
 

leo_pk

Senator (1k+ posts)
she is the GEM in that family if above is true.... shame that she gave birth to all those corrupt idiots tho
 

sangeen

Minister (2k+ posts)
ہاہاہاہاہا بہت بےصبری سے انتظار تھا کہ کوئی اس ذہنی تفیلئے کا کوئی شہکار پوسٹ کردے..... مزہ آگیا پڑھ کر.... اس شخص نے ٹی سی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے
 

Sher-Kok

MPA (400+ posts)
یونہی صالح کی خبر پڑھ کے خیال آیا ہے
کس قدر ماہر ہے خوشامدمیں یہ انساں جاناں