shafi3859
Minister (2k+ posts)
متنازع کشن گنگا پراجیکٹ، بھارت نے 75 فیصد مکمل کرلیا

عالمی ثالثی عدالت کے تفصیلی فیصلے سے پہلے ہی بھارت نے متنازع پن بجلی منصوبے کشن گنگا کا 75 فیصد سے زائد تعمیراتی کام مکمل کر لیا۔ دریائے نیلم کا رخ بھی موڑ لیا گیا ہے۔
لاہور: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کو موصول ہونے والی تازہ ترین تصاویر اور معلومات کے مطابق بھارت نے دریائے نیلم پر متنازع پن بجلی منصوبے کی 24 کلومیٹر طویل مین ٹنل مکمل کر لی ہے۔ پاور ہاؤس میں پانی گرانے والی ہیڈ ریس ٹنل کا 87 فیصد کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔
دریائے نیلم کا پانی وولر بیراج میں ڈالنے کے لئے سرنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے دریا میں پانی کا بہاؤ 40 فیصد کم ہو جائے گا۔ دوسری جانب بھارت نے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے دریائے نیلم کا رخ بھی موڑ دیا ہے۔ عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو تفصیلی فیصلہ آنے تک مزید تعمیرات اور دریا کا رخ موڑنے سے روکا تھا۔
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/188349_1#.UhEY3tu1FwE

Last edited by a moderator: