Believer12
Chief Minister (5k+ posts)
کشمیر کمیٹی کے چیرمین مولانا فضل الرحمن سے ہمیں ہزار اختلافات ہوں مگر ایک بات جھٹلائی نہیں جاسکتی کہ جب سے وہ کشمیر کمیٹی کے چیرمین بنے ہیں مسلہ کشمیر پوری دنیا میں ایک نئے انداز سے اجاگر ہوا ہے، مولانا اور انکی ٹیم کی ان تھک جدوجہد اور مسلسل رابطوں کی بدولت آج نہ صرف کشمیری اپنی آزادی کیلئے اٹھ کھڑے ہوے ہیں بلکہ امریکہ اور یو این او کے ایوانوں میں بھی اس مسلے کی سنگینی کا احساس ہونے لگا ہے
کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے مولانا کی تازہ ترین کوششیں قابل تحسین ہیں، کشمیر کمیٹی نے آزادی کشمیر کیلئے مولانا صاحب کی مدبرانہ رہنمائی میں جو انقلابی تجاویز مرتب کی ہیں اور جو میڈیا میں لیک بھی کر دی گئی ہیں انکا کچھ تذکرہ کرنا ضروری ہے ، امید ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کے ستون ان تجاویز کی روشنی میں کشمیر کاز کیلئے مولانا جیسے جذبے کے ساتھ کام کریں گے ، تجاویز یہ ہیں
کشمیر کشمیریوں کا ہے اور اسکی تقدیر کا فیصلہ بھی وہی کریں گے
بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت پر دنیا کو فوری حرکت میں آنا چاہئے
بھارتی فوج فوری طور پر کشمیر سے نکل جاۓ
کشمیر میں ہونے والے مظالم کو دنیا پر آشکار کرنے کی ضرورت ہے
پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا
مسلم دنیا کو کشمیر اپنے اولین ایجنڈے پر رکھنا چاہئے اور اس سلسلے میں مولانا صاحب اپنی ٹیم کے ساتھ مسلم ممالک کا دورہ کریں گے
انڈیا پر پریشر ڈالا جاۓ اور اسکے ظلموں کے خلاف انڈیا پر اقتصادی پابندیاں لگوائی جائیں
امریکہ پر زور دیا جاۓ کہ انڈیا کو اپنے نیوکلیئر کلب سے خارج کردے
انڈیا کو جدید ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگا دی جاۓ
پاکستان انڈیا پر فضائی حدود کی پابندیاں لگاۓ

Last edited by a moderator: