Resilient
Minister (2k+ posts)

وفاقی وزراء کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے روکنے کے لئے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس (ر)عبدالرشید سلیہریا نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں حکومتی وسائل استعمال نہ کیئے جائیں۔ آئندہ جس امیدوار کے حلقہ میں خلاف ورزی ہوئی اسے نااہل قراردے دیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر سردار علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے گزشتہ ہفتے میر پور میں جلسہ کے دوران پیسے تقسیم کرنے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جوبھی وفاقی یاصوبائی وزراء آئیں گے انہیں آزاد کشمیر کے انتخابات2021کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کہا جائے گا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وفاق، آزاد کشمیر اور صوبائی حکومتیں ضابطہ کار پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا وزیر اعظم عمران خان کو خط
وفاقی وزراء کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے روکنے کے لئے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس (ر)عبدالرشید سلیہریا نے وزیر اعظم عمران

آئندہ کیا ہوتا ہے؟؟ ایک شخص سنگین جرم کرتا پکڑا گیا ہے اسے نااہل کریں