کسی کی ٹانگیں کھینچنے کا کام نہیں کرتا، مفتاح اسماعیل کا شہبا شریف کو جواب
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کردیا کہ وہ کسی کی ٹانگیں کھینچنے کا کام نہیں کرتے بلکہ سچ اور صرف سچ بولتے ہیں,جنگ سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد اپنے کچھ دوستوں سے ملنے کیلئے آئے تھے اور شاہد خاقان عباسی کے ساتھ رابطے کی کوشش بھی کرتے رہے ۔
اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے کے وزیراعظم کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اندازہ نہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا اور ان کا اشارہ کس جانب ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کا (ن) لیگ سے راہیں الگ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔
گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں اسحاق ڈار کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے کے حوالے سے جیو پولیٹکس کی ایجاد گزشتہ سال ستمبر میں نہیں ہوئی، یہ تو ہمیشہ سے ہوتی آرہی ہے لہٰذا پہلے وزارت خزانہ فیصلہ کر لےکہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کرنا ہے یا نہیں
نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا جماعتوں پر اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے مشکل وقت میں نوازشریف کا ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھا مفتاح اسماعیل روزانہ کی بنیاد پر اپنی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن پر تنقید کر رہے ہیں، مفتاح اسماعیل کو پارٹی میں آکر اپنا مؤقف رکھنا چاہیے,مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنایا گیا تھا، میری بہت سی باتیں پارٹی تسلیم نہیں کرتی، ان کو دل سے نہیں لگانا چاہیے۔
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا تھاجو لوگ پارٹی میں رہ کر اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں انہیں پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں, آئی ایم ایف کے ساتھ آج بھی سینگ پھنسے ہوئے ہیں، پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔