کسی کو پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں،ایازصادق

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نے کمنٹ کیا ہے کہ پارلیمنٹ collapse کر گئی ہے، جج صاحب کو بتائیں یہ پارلیمنٹ کیلئے قابل قبول نہیں، اسپیکر ایاز صادق کا جسٹس محسن اختر کیانی کو جواب۔۔۔!!!
https://twitter.com/x/status/1889264368237334590
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا
پریس ریلیز
کسی کو پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں -پارلیمنٹ کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

اسلام آباد، 11 فروری 2025: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک اہم رولنگ دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اصولی موقف ہےوقفہ سوالات کے دوران کسی بھی کو پوائنٹ آف آرڈر بات اجازت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کا پرائیویٹ ممبر ڈے تھا اس لیے قائد حزب اختلاف کو پوائنٹ آف آرڈر بات کا موقع دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کی نامزدگی کے حوالے سے حکومتی اور اپوزیشن کو باضابطہ خطوط ارسال کردیے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ ایک معزز جج کی جانب سے عدلیہ، انتظامیہ اور پارلیمنٹ سے متعلق ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو بھی پارلیمنٹ کی عزت کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انتظامیہ اور عدلیہ دونوں ریاست کے اہم ستون ہیں، اور اس قسم کے بیانات پارلیمنٹ پر حملے کے مترادف ہیں جو کسی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کی عظمت اور وقار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
https://twitter.com/x/status/1889291045747487085
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
A fake and illegitimate parliament is not respected in any country.The generals rigged the elections and installed a bunch of crooks.Parliament will be respected when fair and free elections are held and true representatives of people are in parliament.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

او کیڑی عزت تے کیڑی توقیر؟؟؟
لوگ طوائفوں کے کوٹھوں کو اس پارلیمینٹ سے زیادہ عزت اور توقیر دیتے ہیں . کسی بھول میں نہ رہنا
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
پارلیمنٹ کے تقدس کو کوی پامال نہیں کرسکتا۔ یہ زمہ داری پارلیمنٹیرنز نے خود اٹھا رکھی ہے، جعالی منڈیٹ پر جیتے ہوے لوگ ، پرایم منسٹراور میں جعالی اسپیکر سارے جرایم سے پاک قرار دیے جا چکے ہیں۔
 

Back
Top