
آئی سی سی کا ٹیموں کو مختلف کیٹگریز میں مجموعی طور پر 1 کروڑ ڈالر کی انعامی رقوم دینے کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے علاوہ تمام کیٹیگریز کے لیے انعام رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر ورلڈکپ 2023ء میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی مختلف کیٹیگریز کے لیے آئی سی سی کی طرف سے 1 کروڑ ڈالر کی کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023ء میں پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 40 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی۔
کرکٹ ورلڈکپ2023ء میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے لیے 20 لاکھ ڈالر انعام رقم رکھی گئی ہے جبکہ سیمی فائنل میں فتح حاصل کرنے والی ہر ٹیم میں 8،8 لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو گروپ میچز جیتنے کی صورت میں انعامی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی طرف سے گروپ میچز میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے لیے 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ کرکٹ ورلڈکپ2023ء کے سیمی فائنل تک نہ پہنچنے والی ٹیموں کے لیے بھی 1،1 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے ٹیموں کو مختلف کیٹگریز میں مجموعی طور پر 1 کروڑ ڈالر کی انعامی رقوم دینے کا اعلان کیا ہے۔

علاوہ ازیں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، بابر اعظم کپتان اور نائب کپتانی کے فرائض شاداب خان سرانجام دیں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر بلے باز)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، امام الحق، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد، حارث رئوف، محمد نواز، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، سلمان آغا، سعود شکیل اور اسامہ میر شامل ہیں۔ ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر زمان خان، ابرار احمد اور محمد حارث ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔