
کرکٹ میچ میں کھلاڑی کے آؤٹ کے معاملے پر دو ٹیموں میں جھگڑا، گراؤنڈ کےبعد اسپتال میں بھی ایک دوسرے پر تشدد
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کرکٹ میچ کے دوران بیٹسمین کے آؤٹ ہونے کے معاملے پر دونوں ٹیموں کے درمیان جھگڑا ہوا جو گراؤنڈ سے ہوتا ہوا اسپتال میں بھی جاری رہا۔
تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو شکر گڑھ کی ہےجہاں مقامی کرکٹ میچ کے دوران ایمپائر کے غلط آؤٹ دینے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے کوڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/x/status/1803706664719155328
دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جب اپنے اپنے زخمیوں کو لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچے تو وہاں بھی ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور ایک دوسرے کی درگت بنانا شروع کردی۔
کھلاڑیں کی جانب سے شدید لڑائی کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کا ایمرجنسی وارڈ میدان جنگ بن گیا ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/outi1h1i11.jpg