
بھارت میں کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے سیاستدان کے نوٹوں پر سونے کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں سیاستدان بینجیمن بسو ماتری کو کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے،خودمختار ڈویژن بڈولینڈ کےلیڈر بینجیمن بسو ماتری پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم اور رورل جاب اسکیم میں بڑے پیمانے کرپشن کی ہے۔
ایسے الزامات کے دوران ہی بسوماتری کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں بینجیمن بسو ماتری نوٹوں کے ڈھیر میں لیٹے خواب و خرگوش کے مزے لیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بینجیمن بسو ماتری ایک بستر پر پانچ پانچ سو کے بھارتی کرنسی نوٹ کے ڈھیر پر لیٹ کر سورہے ہیں، ایسے میں چند کرنسی نوٹ ان کے اوپر بھی موجود ہیں۔
دوسری جانب بینجیمن بسو ماتری کی جماعت نے اپنے ایک بیان میں بسوماتری سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اب ہماری جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کی بنیادی پارٹی رکنیت 10 جنوری 2024 کو معطل کردی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/benjama1h11h.jpg
Last edited by a moderator: