کرونا؟اویس لغاری ایوان اسمبلی آگئے"عمرایوب سےجھپی ڈال کرجائیں"حکومتی اراکین

1726159743981.png


کرونا کی علامات، اویس لغاری ایوان پہنچ گئے، اراکین اسمبلی کا ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ
حکومتی اراکین کا ایوان سے جانے سے پہلے عمر ایوب کو جپھی ڈالنے کا مشورہ ، قہقہے گونجتے رہے

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری مبینہ طور پر کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ماسک لگا کر پہنچ گئے۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے بتایا کہ ابھی تک میں نے ٹیسٹ نہیں کروایا مگر مجھے خدشہ ہے کہ میں کورونا کی شدید علامات ہیں لیکن اس کے باوجود ثناء اللہ مستی خیل کے سوال کا جواب دینے کے لیے ایوان میں آ گیا ہوں اگر انہیں اس پر کوئی اعتراض نہ ہو تو جس پر اجلاس میں شور شروع ہو گیا۔

ڈپٹی سپیکر میر غلام مصطفیٰ شاہ نے اویس لغاری سے کہا کہ آپ ایوان میں موجود ہیں تو ثناء اللہ مستی خیل کے سوال کا جواب دے دیں جس پر اراکین اسمبلی کرونا ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کرتے رہے جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا اراکین اسمبلی کو خدشہ ہے کہ آپ کو رونا ہے تو ایوان سے چلے جائیں۔

ڈپٹی سپیکر کے اویس لغاری کو ایوان سے جانے کا کہنے پر اراکین اسمبلی نے بھی مطالبہ کیا کہ ان سے کہیں کہ پہلے کرونا کے ٹیسٹ کروا کر ایوان میں آئیں جس پر حکومتی اراکین کی طرف سے دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔ اویس لغاری نے کہا اگر ایوان کو لگتا ہے کہ انہیں جانا چاہیے تو ٹھیک ہے میں چلا جاتا ہوں جس پر حکومتی اراکین نے اویس لغاری کو مشورہ دیا کہ ایوان سے جانے سے پہلے عمر ایوب سے چھپی ڈال لیں۔

اویس لغاری نے جواب میں کہا کہ میرا دل کر رہا ہے قائد حزب اختلاف کو جپھی ماروں جس پر ایوان قہقہوں سے گونجتا رہا اور عمر ایوب کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی مسکراتے رہے۔ ڈپٹی سپیکر کی ہدایت پر اویس لغاری جانے لگے تو ازراہِ تفنن عمر ایوب کی طرف ہاتھ ملانے کیلئے بڑھے جس پر وہ بانہیں پھیلا کر گلے ملنے کے لیے کھڑے ہو گئے جس پر ایوان میں پھر قہقہے گونجے اور وہ ایوان سے چلے گئے۔