jani1
Chief Minister (5k+ posts)

لاہور: اگر کرنسی نوٹوں پر 5 سالوں کی ایکسپائری ڈیٹ ڈال دی جائے اس طرح لوگوں کو ہر 5 سال بعد لوگوں کو نوٹ تبدیل کر نے پڑیں گے جس سے کرپشن ختم ہو گی۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار حسن نثار نے کرپشن ختم کرنے کا حل بتاتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا اور کہا کہ اگر نوٹ ہر 5 سال بعد تبدیل کر دئے جائیں تو کرپشن میں زمین آسمان کا فرق آجائے گا۔
حسن نثار نے کہا کہ حکومت ماہرینِ معاشیات کو بلا کر اس حوالے سے بحث کروا لے کہ کیا ایسا کرنے سے کرپشن ختم ہوگی یا نہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر نوٹوں پر 5 سال کی ایکسپائری تاریخ لکھ دی جائے اور نوٹ بھی کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی طرح مخصوص مدت کے بعد ایکسپائر ہو جائیں تو کرپشن ختم کرنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ حکومت اس وقت ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کیلئے بہت سے اقدامات کررہی ہے اور اب وزارتِ خزانہ نے بھی شہریوں کی معلومات اکٹھی کرنے کے لیے ایف آئی اے، ایس ای سی پی، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کا تمام ڈیٹا ایک جگہ اکٹھا کرلیا ہے۔
http://urdu.aaj.tv/latest/220486/
https://twitter.com/x/status/1127671258580017152
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/jlVjGgd.jpg
Last edited by a moderator: