کراچی ہمارا ہے تمہارا نہیں
ریاض سہیل
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
[HI]
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک مرتبہ پھر الگ صوبے کا نعرہ سامنے آیا ہے۔ اس بار یہ نعرہ متحدہ قومی موومنٹ کی پاکستان پیپلز پارٹی سےعلیحدگی، اورنگی ٹاؤن میں پرتشدد واقعات اور کشمنری نظام کی بحالی کے فوری بعد سامنا آیا ہے۔
[/HI]کراچی پریس کلب سمیت شہر کے کئی علاقوں کی دیواروں پر رات کی تاریکی میں مہاجر صوبے کی حمایت میں چاکنگ کی گئی ہے۔ اس چاکنگ میں جو نعرے سامنے آئے ہیں وہ یہ ہیں: سب کا صوبہ ہے ہمارا کیوں نہیں،:مت مارو مہاجروں کو اور مہاجر صوبہ ضروری ہے یہ چاکنگ ایک غیر معروف تنظیم کراچی لورز کے نام سے کی گئی ہے۔
[HI]
شہر بھر میں ایک رات کو اتنے بڑے پیمانے پر وال چاکنگ کسی چھوٹے گروہ کے بس کی بات نظر نہیں آتی ۔
[/HI]
پچھلے دنوں بھی جب صوبائی حکومت اور ایم کیو ایم میں تلخیاں بڑہیں تھیں تو شہر میں کراچی ہمارا ہے تمہارا نہیں کے عنوان سے پوسٹر اور وال چاکنگ نظر آئی تھی جس سے ایم کیو ایم نے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔
حالیہ چاکنگ سے بھی ایم کیو ایم نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، [HI]تنظیم کے رہنما قمر منصور نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کی تقسیم کسی صورت میں نہیں چاہتے مگر لوگوں کو کب تک دیوار سے لگایا جائے گا۔[/HI]
[HI]جب ہم علیگڑھ قصبہ پہنچے تھے تو لوگوں نے مہاجر نعرے بلند کیے،[/HI] ہم نے انہیں کہا کہ ہم آگے جا رہے ہیں اور آپ پیچھے جا رہے ہیں جس پر لوگوں نے ہمیں برا بھلا کہا اور کہا کہ تم راگ الاپتے رہو، ہمارے گھروں پر گولیاں چلتی رہیں۔
قمر منصور کے مطابق لوگوں میں اس نوعیت کے جذبات تو موجود ہیں مگر ایم کیو ایم ایسا کچھ نہیں چاہتی۔
ادھر عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مہاجر صوبہ کی بازگشت سے سندھ میں یگانت و بھائی چارے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اور سندھ کی طبقاتی تقسیم کی کسی بھی سازش کو عوام برداشت نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق سابقہ بلدیاتی نظام سندھ میں طبقاتی تقسیم اور متوازی حکومت کا باعث بنا تھا۔
صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کا کہنا ہے کہ ان کے علم میں بھی چاکنگ کی بات لائی گئی ہے۔ اگر یہ کسی کا خواب ہے کہ کراچی کو مہاجرستان صوبہ بنایا جائے تو یہ ان کی ایک بڑی بھول ہوگی۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/07/110711_wall_chalking_ra.shtml