Musafir123
Senator (1k+ posts)
اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوتے ہی شائقین کرکٹ کا جوش بھی بڑھ گیا ہے اور ہر سنسنی خیز میچ کے ساتھ دل کی دھڑکنیں بھی تیز ہوتی جارہی ہیں۔
شائقین کرکٹ میں پی ایس ایل کا جوش انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ایونٹ کے اسی بخار میں ایک خوش قسمت مداح نے کریم کا 15 ہزار کا کریڈٹ حاصل کرلیا۔
ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کراچی سے حال ہی میں لاہور منتقل ہونے والے عادل صدیق اعوان نے بتایا کہ انہیں کیسے اپنے دوستوں سے پاکستان یوتھ فورم ہیر ٹو ہیلپ کا پتہ چلا، جو عطیہ کیے گئے بال جمع کرتا ہے اور ان سے کینسر کے مرض میں مبتلا خواتین کے لیے وِگس تیار کرتا ہے۔
عادل کے دوستوں نے انہیں بھی اپنے لمبے بال عطیہ کرنے کی ترغیب دی۔
عادل نے تسلیم کیا کہ وہ پہلے دل سے کراچی کنگز کو رواں سیزن کے لیے سپورٹ نہیں کر رہے تھے، لیکن پھر ناک آؤٹ مرحلے میں انہوں نے اپنی آبائی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔
چیزوں کو دلچسپ بنانے اور ہیر ٹو ہیلپ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے عادل نے رائیڈ ہیلنگ سروس کریم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پلے آف راؤنڈ کے اہم میچ میں کریم کو چیلنج کیا اور وہ دیکھ کر متاثر ہوئے کہ رائیڈ ہیلنگ کمپنی نے ان کے چیلنج کا فوری جواب دیا۔
چیلنج کی شرائط بہت سادہ تھی کہ اگر کراچی کنگز یہ میچ ہارتا ہے تو عادل خود کو گنجا کروا لیں گے اور اپنے بال ہیر ٹو ہیلپ کو عطیہ کردیں گے، لیکن اگر کراچی اس میچ میں فتح حاصل کرتا ہے تو کریم انہیں 15 ہزار روپے مالیت کی رائیڈز مفت حاصل کرنے کا انعام دے گا۔
اگرچہ عادل صدیق کی والدہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو سپورٹ کر رہی تھیں لیکن کراچی کنگز کی فتح نے ان کے بیٹے کو گنجا ہونے سے بچا لیا۔
کریم نے بھی اپنے وعدے کا پاس رکھا اور شرط جیتنے پر عادل کے اکاؤنٹ میں 15 ہزار مفت کریڈٹ کردیئے۔
چونکہ عادل نے یہ شرط ایک اچھے مقصد کے لیے لگائی تھی اس لیے ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل 2017 کے فائنل کے لیے اپنے بالوں کو ایک بار پھر داؤ پر لگائیں گے۔

Source link: https://www.dawnnews.tv/news/1053299
- Featured Thumbs
- https://pbs.twimg.com/media/C51G18iXMAAtI1U.jpg