کراچی کنگز کو خدا حافظ، قومی کپتان بابر اعظم پشاور زلمی کاحصہ بن گئے

9babarazampeshawarzalmi.jpg

پشاور زلمی نے بابر اعظم کی جگہ پر اپنے بلے باز شعیب ملک کو کراچی کنگز کو دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کی شروعات سے قبل ہی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز کے ساتھ مزید کام سے معذرت کرتے ہوئے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی انتظامیہ کے درمیان اس حوالے سے تمام معاملات طے پا چکے ہیں ، پشاور زلمی نے بابر اعظم کی جگہ پر اپنے بلے باز شعیب ملک کو کراچی کنگز کو دے دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1591081273715572736
پشاور زلمی کرکٹ ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کی پشاور زلمی میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہا!

https://twitter.com/x/status/1591084823698776065
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پشاور زلمی کرکٹ ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: "پخیر راغلے ٹو زلمی فیملی" بابر اعظم کو پشاور زلمی نے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کے بدلے کراچی کنگز سے خریدا ہے! بابر اعظم اسلام آباد یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد 2017 ء سے کراچی کنگز کے لیے کھیل رہے تھے۔

یاد رہے دائیں ہاتھ کے بلے باز پی ایس ایل کے اب تک کے سب سے زیادہ سکورر ہیں، وہ 68 میچوں میں 2413 رنز بنا چکے ہیں جبکہ پی ایس ایل کے 7 ویں سیزن کے دوران بابر اعظم کی قیادت میں کراچی کنگز پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں 9میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بنی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1591080122806779906
اس سے قبل کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے بابر اعظم کے لیے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ: بابر اعظم کو پشاور زلمی میں جانے پر میں بہت خوش ہوں کہ بابر اعظم چھ سیزن تک کراچی کنگز کا حصہ رہے ہیں۔ ان کا شکریہ اور نیک تمنائیں! بس اب کراچی کنگز کے خلاف کوور ڈرائیوز نہ مارنا!
 

Back
Top