کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں واقع پی آئی بی تھانے کی حدود میں دو پولیس اہلکاروں نے ایک غیر ملکی شیف کو لوٹنے کے بعد ان پر تشدد بھی کیا۔ متاثرہ شخص، خیبر مسعود نے اپنی شکایت میں بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے نہ صرف ان سے نقدی چھینی بلکہ جسمانی تشدد بھی کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، ایس ایس پی ایسٹ نے اس سنگین واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق، پی آئی بی تھانے کے ایس ایچ او نے ملزمان کی شناخت کر لی ہے اور انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس اہلکاروں نے غیر ملکی شیف سے رقم چھینی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ او پی آئی بی کو قانونی کارروائی کے لیے ہدایات دی گئی ہیں اور اس معاملے کی نگرانی کے لیے ایس پی گلشن کو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
متاثرہ شیف، مقصود خیبر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایک معروف شیف ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی کافی شہرت ہے۔ ان کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر افغان نژاد ہیں اور اسی وجہ سے پولیس اہلکاروں نے انہیں دھمکایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اور بیس سال سے اپنے شوہر کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔