
کراچی کے صارفین کیلیے بری خبر سامنے آگئی،بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں جاری ہیں،کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ گیارہ روپے اڑتیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کردی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 13 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی لاگت 213 ارب روپے تھی،ملک میں فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت فی یونٹ 36 روپے 20 پیسے، کوئلے سے 20 روپے 80 پیسے، مقامی گیس سے 8 روپے 92 پیسے، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 38 پیسے جبکہ ایران سے 19 روپے 57 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔
سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے بھی نو روپے نوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے درخواست نیپرا میں جمع کردی،نیپرا درخواستوں پر اٹھائیس جولائی کو سماعت کرے گا۔
دوسری جانب دو روز قبل کے الیکٹرک کے زیر خدمت علاقوں سمیت پورے پاکستان میں نئے ٹیرف اسٹرکچر اور فی یونٹ لاگت کا اطلاق جولائی کے بلوں سے کردیا گیا ہے۔
ملک بھر میں بجلی کے نرخوں کا تعین کرنا اور اس کو صارفین سے بلوں کے ذریعے وصولی حکومت پاکستان اور نیپرا کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/electiri111.jpg