کراچی میں پولیس موبائل میں سادہ لباس افراد کی پان کے کھوکھے میں لوٹ مار

karachi11h1i21.jpg

کراچی میں ڈاکو پولیس موبائل کا استعمال کرنے لگے, پولیس اہلکاروں اور ڈاکو میں شناخت مشکل ہوگئی گلشن اقبال 13 ڈی میں پان کے کیبن میں لوٹ مار کی واردات ہوئہ ، پولیس موبائل میں آئےسادہ لباس افراد نے پان کے کیبن میں گھس کر لوٹ مار کی واقعہ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک پولیس موبائل پان کے کیبن کے سامنے آکر رکتی ہے ، پولیس موبائل سے سادہ کپڑوں میں ملبوس دو افراد موبائل سے اتر کر کیبن کے سامنے آتے ہیں جس میں سے ایک شخص کاؤنٹر پھلانگ کر کیبن کے اندر داخل ہوتا جو فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسرا شخص باہر کھڑا رہتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1801115534496325845
موبائل سے اتر کر کیبن میں داخل ہونے والے افراد نے کیپ پہنے کیبن کے مالک کو پکڑ کر موبائل میں بٹھا لیا اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں دکان میں داخل ہونے والے شخص نے کیبن میں رکھے رجنی اور دیگر گٹکوں کی تھیلیاں نکال کر کیبن کے باہر کھڑے اپنے ساتھی کو دے کر موبائل میں رکھنے کی ہدایت دیں۔

فوٹیج کے مطابق کیپ پہنے دکان کے مالک کو موبائل سے اتار کر کیبن میں جانے کی اجازت دی جاتی ہے جس کے بعد کیبن کے ملک نے کیبن میں رکھی رقم نکال کر کیبن کے باہر کھڑے شخص کو دی ، سادہ کپڑوں میں ملبوس ملزمان دکان سے نقد رقم ، سگریٹ سمیت دیگر سامان کر شاپر میں ڈال کر موبائل میں رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1801204314985189770
دکاندار نے بتایا کہ اس واردات میں اسے 70 ہزار روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے، یہی لوگ رواں ماہ کی 2 تاریخ کو بھی مجھ سے لوٹ مار کرکے گئے، کیبن میں آتے ہی انہوں نے مجھے باہر جانے کا کہا، میں نے انکار کیا تو موبائل چھین لیا۔

متاثرہ دکاندارنے مزید کہا کہ پولیس موبائل میں سادہ لباس افراد میرے کیبن پر آئے، ایک شخص کود کر میرے کیبن میں آگیا، یہ افراد کیش کاؤنٹر سے 35 ہزار روپے سے زیادہ کی رقم، سگریٹ اور دیگر چیزیں لوٹ کر لے گئے۔
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Phouji saray Mulk mein wardat kartay phir rehay hein —- Police ka bhi tu haq banta hai —— Yeh Beghairat Awam so rehi hai —- Inhein sharam nahi aye gi 🤫

 

kwan225

Minister (2k+ posts)
رجنی اور دیگر گٹکوں کی تھیلیاں نکال کر کیبن کے باہر کھڑے اپنے ساتھی کو دے کر موبائل میں رکھنے کی ہدایت دیں۔

بھلائی کا بھی کوئی زمانہ نہیں۔۔ ارے بھائی پولیس اہلکار گُٹکا وغیرہ چوری نہیں کر رہے۔۔ ضبط کر رہے ہیں۔۔ تاکہ عوام الناس منہ کے کینسر سے محفوظ رہ سکیں۔۔
Snoopy.png