کراچی میں دہلی، ڈھاکہ و تہران سے کم جرائم ہورہے ہیں، آئی جی سندھ

13igsinjdhdjhfhf.png

انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں دہلی، ڈھاکہ اور تہران سے کم جرائم ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی شہر میں جرائم کی روز بروز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا ہے، انہوں نے یہ دعویٰ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا اور کہا کہ رواں سال کراچی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 58شہریوں کو قتل کیا گیا، قتل کے 41 کیسز کو حل کردیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ 41 کیسز میں ملوث ملزمان یا تو پکڑے گئے یا مارے گئے ہیں،سندھ پولیس نے مجموعی طور پر 53ملزمان کو گرفتار کیاجبکہ 17 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی ای ٹیگنگ کیلئے قانون بنادیا گیا ہے، آئندہ بجٹ میں اس حوالے سے رقم مختص کی جائے گی جس کے بعد 4ہزار ملزمان کو ای ٹیگ کیا جائے گا،پولیس کو ڈیجیٹلائز کیاجارہا ہے اور ڈیٹا اپ گریڈ کیا جارہا ہے، کراچی میں اسمارٹ کیمرے لگانے میں تاخیر ہوئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1788220326121201853
خیال رہے کہ کراچی میں جرائم میں ملوث افرادسے سینٹرل جیل بھر گئی ہے، رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں چھ ہزار سے زائدجرائم پیشہ افراد کو کراچی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

تو پھر کراچی والوں کو چاہئے کہ تھوڑی شرم کریں اور قدم بھڑھائیں کم از کم دہلی ، ڈھاکہ اور تہران کے برابر تو آ جائیں ، یہ بھڑوے تو خبریں دینے کے علاوہ کچھ کرنے جوگے نہیں ہیں
 
Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistanis are not interested in crime rate in Delhi or other foreign cities.They want Karachi to be a safe city to live where they can go about their daily business peacefully.
 
Back
Top