کراچی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے الیکشن پر جہاں سخت ردعمل آرہا ہے وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین طنزیہ تبصرے بھی کررہے ہیں ، اس تناظر میں ایک انگلش موؤی ڈکٹیٹر موؤی کا ایک کلپ بہت وائرل ہورہا ہے جو کسی افریقی ملک پر بنائی گئی تھی۔
اس کلپ میں ڈکٹیٹر کا کردارادا کرنیوالا جنرل حفاظ الہ دین ایک ریس میں نظر آرہا ہے اور وہ ریس بڑے دلچسپ انداز میں جیت جاتا ہے۔ جب ریس شروع ہوتی ہے تو ڈکٹیٹر پستول کی مدد سے پہلے بھاگنے لگ جاتا ہے اور خود ہی فائرنگ کرکے بھاگنے کا اعلان کرتا ہے جس کے بعد باقی شرکاء بھی بھاگنے لگتے ہیں۔
جو بھی ڈکٹیٹر سےآگے نکلنے کی کوشش کرتا ہے تو ڈکٹیٹر پستول کی مدد سے انہیں ٹانگ پر گولی مارتا ہے اور وہ وہیں ڈھیر ہوجاتے ہیں۔ سین کے آخر میں ڈکٹیٹر ریس جیت جاتا ہے جب امپائر فیصلہ سنانے لگتا ہے تو ڈکٹیٹر اسے بھی گولی ماردیتا ہے
کراچی مئیر اور ڈپٹی مئیر کا الیکشن پیپلزپارٹی نے اکثریت نہ ہونے کے باوجود جیت لیا اور مبینہ طور پر تحریک انصاف کے 30 چئیرمین اغوا کرلئے۔ تحریک انصاف کے ان ممبران کے نہ پہنچنے پر الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب کو فاتح قراردیدیا۔
اس کلپ کو مئیر کا الیکشن ہارنے والے حافظ نعیم الرحمان بھی شئیر کرتے ہیں اور انجوائے کرتے ہیں۔
دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی اس کلپ کو شئیر کرتے ہیں اور دلچسپ تبصرے کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈکٹیٹر موؤی لیبیا کے سابق صدر کرنل معمر قذافی کے کردار پر بنائی گئی تھی۔۔ کرنل قذاقی کے کردار کو اس فلم میں بری طرح مسخ کیا گیا تھا اور بہت زیادہ مبالغہ آرائی کی گئی تھی