کراچی: فیڈرل بی ایریا سے 3 سالہ بچی کی لاش برآمد، زیادتی کی تصدیق

eidhi1h11.jpg


کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے ایک 3 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، بچی کو قتل سے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 11 کی گلی سے ایک بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت آمنہ ڈختر عبدالباسط کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچی صبح گھر سے اپنے اسکول جانے والے بہن بھائیوں کے پیچھے گھر سے نکلی تھی اور غائب ہوگئی، ڈھونڈنے پر 7 بج کر 30 منٹ پر گھر سے کچھ فاصلے پر بچی کی لاش برآمد ہوئی ، بچی کے گلے میں اس کا دوپٹہ لپٹا ہوا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا اور پوسٹمارٹم کی رپورٹ میں بچی سے زیادتی اور گلہ دباکر قتل کرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

بچی کے والد عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں، بچی 6 بہن بھائیوں می سب سے چھوٹی بہن تھی۔

پولیس کا کہنا ہے جس جگہ سے ںچی کی لاش برآمد ہوئی وہاں قریب کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ موجود نہیں تھا، پولیس واقعہ کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔

واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے دوران پاکستان میں یومیہ بنیاد پر 11 بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات ریکارڈ کیے گئے جبکہ اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں 4213 بچوں سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

واقعات کی مجموعی تعداد میں بچوں کے جنسی استحصال کے رپورٹ کیے گئے کیسز کے علاوہ بچوں کے اغوا اور شادیوں کے واقعات شامل ہیں۔