کراچی سے اڑنے والی ایئر ٹیکسی کا کرایہ کتنا ہوگا ؟بکنگ کیسے ہوگی ؟

karachi-air-taxi-pakistan-one-e.jpg


کراچی کے عوام کے لئے ایئر ٹیکسی میں سفر بھی ممکن،کیپٹن عاصم نواز اور کیپٹن حمزہ کا کہنا ہے کہ فضائی ٹیکسی سروس میں آن لائن ٹکٹ بک ہوں گے اور 4 سے 6 افراد سفر کرسکیں گے، سہولت سے مریضوں کے ساتھ کاروباری حضرات اور دیگر افراد فائدہ اٹھاسکیں گے۔

اسکائی ونگز کے سی ای او کیپٹن نواز عاصم کے مطابق ایک طرف کے لیے کم از کم کرایہ تقریباً 25,000 روپے فی مسافر ہوگا، تاہم یہ الگ الگ مقامات کے لیے مختلف ہوسکتے ہیں،بکنگ کے لیے ٹیکسی سروس کی ایپ پر کام کیا جارہا ہے۔

ایئر ٹیکسی 10 ہزار فٹ بلندی پر پرواز کرے گی، جدید سہولت نواب شاہ، سکھر، موئنجوداڑو، بہاولپور اور رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے چھوٹے ایئرپورٹس کے لئے ہوگی،ایئر ٹیکسی کی تعداد ابتداء میں کچھ کم ہے لیکن جلد ہی انھیں 14 تک بڑھا دیا جائے گا۔ ایئر ٹیکسی سروس سے عوام کو آسانی کے ساتھ نقل و حمل کا تیز ترین ذریعہ میسر آئے گا۔

نجی کمپنی اسکائی ونگز ایک غیرملکی سرمایہ کار کے ساتھ مل کر کراچی میں بھی جدید سہولت کا آغاز کررہی ہے۔ اس حوالے سے معاہدے پردستخط کیے جاچکے ہیں،چند ہفتے قبل اِسکائی ونگز ایوی ایشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران اسلم خان نے کہا تھا کہ یہ سروس دیگر ٹیکسی بُکنگ ایپلی کیشنز کی طرح موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکے گی، جس میں آپ اپنے مطلوبہ وقت اور منزل کا انتخاب کرسکتے ہیں۔