کراچی دھرنے نے سیاست بدل دی
اب تک وزیراعظم اور ان کے تمام چیلے گو نواز گو کو صرف اسلام آباد تک محدود رکھ رہے تھے۔ پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر کئی دن مسلسل جلسے کئے گئے اور کہا گیا کہ چند ہزار دھشت گرد، فتنے اور ملک دشمن پارلیمنٹ کے سامنے ہیں۔ ان کے کہنے پر کیوں استعفی' دیں ہم تو اٹھارہ کروڑ کے وزیر اعظم ہیں
کراچی جلسے نے تمام دباو وزیراعظم پر واپس ڈال دیا اور انہیں بتادیا کہ صرف اسلام آباد میں بقول آپ کے چند ہزار نہیں بلکہ پورے ملک سے کروڑوں آپ کا ستعفی' چاھتے ہیں۔
تحریک آنصاف سمیت ساری جماعتوں نے کہا دھاندلی ہوئی، ن لیگی، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، ڈیزل پارٹی، اے این پی، سب نے کہا دھاندلی ہوئی مگر تحقیقات صرف ایک جماعت تحریک انصاف چاھتی ہے۔ یہی ایک اہم نقطہ ہے جسے باقی نہیں سننا چاھتے۔
لاکھوں کے ہجوم نے کراچی میں آج جس زبردست طاقت کا مظاہرہ کیا اس سے حکومت کی پریشانیاں بہت بڑھ گئی ہیں۔ غریب، مڈل کلاس، اپر کلاس، اسٹوڈنٹس، ہر طبقے کے لوگ باہر نکلے۔
کراچی کے بعد اب لاہور کا دورہ ہوگا۔ لاہور کی عوام نے پہلے بھی مینار پاکستان پر ثابت کر دیا تھا اور اب انہیں معلوم ہے کہ باہر آنا کتنا ضروری ہوچکا ہے۔
نواز شریف اسے ہلکا مت لو۔ عزت اسی میں ہے کہ بر وقت فیصلہ لے لو، بعد کے فیصلے بہت دردناک ہوں گے۔