کراچی:خاتون سے چھینے گئے بیگ میں 11 دن کی بچی کی موجودگی کا انکشاف

bag-st-police-kk.jpg


کراچی: مغوی شیر خوار بچی کی گمشدگی کا مقدمہ درج

کراچی کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن میں گیارہ روز کی بچی کےاغوا کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا،مدعی مقدمہ کے مطابق وہ بچی کو فیملی ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی تھی،، واپس میں دو موٹرسائیکل سوار سلیپنگ بیگ میں موجود بچی کو چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس اور بچی کے اہلخانہ مختلف فلاحی اداروں کو بھی چیک کر رہے ہیں کہ ممکنہ طور پر بیگ میں بچی کو دیکھ کر ملزمان اسے چھوڑ گئے ہوں،پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے جو جائے وقوعہ بتایا ہے وہاں کی اور اس کے اطراف کی سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کے پہلے چار بچے ہیں، خاتون کے شوہر نے 2 شادیاں کی ہوئی ہیں۔خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ’اہلیہ نے بچی کو بیماری کی وجہ سے بیگ میں رکھا ہوا تھا، ملزمان نے جو بیگ چھینا اس میں بیٹی موجود تھی۔
 
Sponsored Link