کراچی:تھانیدار کی کرسی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر نوجوان گرفتار

haiahsaaa.jpg


کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی تھانے میں نوجوان کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانا بھاری پڑا،رئیس ولد جعفر نامی نوجوان نے موٹرسائیکل کاغذات نہ ہونے پر پولیس نے حراست میں لیا تو اس نے تھانے میں ویڈیو بنالی۔

نوجوان کی شاہ فیصل پولیس اسٹیشن میں ٹیبل پر پاؤں رکھ کر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی،ویڈیو وائرل ہوئی تو نوجوان کو پھر پولیس نے گرفتار کیا، بعد میں معافی مانگنے پر چھوڑ دیا گیا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ بائیک کے کاغذات نہ ہونے پر تھانے منتقل کیا، بوریت مٹانے کے لیے ایس ایچ او کے کمرے میں ٹک ٹوک ویڈیو بنا لی

نوجوان نے ویڈیو میں معافی مانگتے ہوئے کہا گھر والے پیپر لارہے تھے اس دوران فارغ بیٹھا تو ویڈیو بنالی، مجھے ایک موقع دیا جائے تاکہ میں ایسا دوبارہ نہ کروں۔

ٹک ٹاک کے جنون میں نوجوان بہت کچھ کر جاتے ہیں،دنیا بھر میں بڑی تعداد میں افراد ٹک ٹاک بناتے ہوئے جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں،

ضلع جہلم میں نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، لاش کی تلاش جاری ہے۔ آئی سی آئی واٹر بور میں 25سالہ شیخ علی نامی لڑکا تاحال لاپتہ ہے۔جائے وقوع پر دوست نے بچانے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Bakwass,
Keya kesse ko police station main SHO kay kmaray main janay ke ijazat hute ha?
Yeh kesse police main ka friend hu ga.
 
Sponsored Link