
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کتوں کی نسل کشی پر 75 کروڑ لگے، کتے بھی پریشان ہیں رقم کہاں گئی
ان خیالات کا اظہارانہوں نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ کتوں کی فیملی پلاننگ کیلئے سندھ حکومت نے 75 کروڑ روپے مختص کئے، کتے بھی پریشان ہیں کہ اتنے پیسے لگ گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے نے پیسہ کہیں لگانے سے منع نہیں کیا لیکن جو پیسہ لگ رہا ہے وہ نظر بھی تو آنا چاہئے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پیسے خرچ کرنے کی جو مہارت سندھ کے پاس ہے وہ کسی ملک کے پاس نہیں۔حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیکس فری بجٹ ہے، بجٹ 900 فیصد بڑھ چکا لیکن کیا بہتری 100 فیصد بھی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وفاق میں ہم اتحادی ہیں یہاں ہمارا گورنر ہے،کیا میرے شہر پر 100 ارب روپے بھی خرچ ہورہے ہیں، آپ بتائیں آپ کا عمل وسائل خرچ کرنے کا انداز بتائے گا کراچی سندھ ہے یا نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kutteahaha.jpg