کتنے فیصد پاکستانیوں نےمہنگائی کو ملک کا سب سےبڑا مسئلہ قرار دیا؟سروے رپورٹ

inf-pakistan-up.jpg


پلس کنسلٹنٹ نے عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا۔ جس کے مطابق 84 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ 80 فیصد نے بیروزگاری جبکہ 37 فیصد نے کرپشن کو ملک کا اہم مسئلہ جانا۔

سروے میں ملک بھر سے 2 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا جو 13جنوری سے 21 جنوری 2022 کےدرمیان کیا گیا۔ اس میں حصہ لینے والے 99 فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ 3 ماہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے پر شدید پریشانی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سروے میں ملک کے سب سے بڑے مسئلے کے سوال پر 84 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا۔ جبکہ 80 فیصد لوگوں نے بے روزگاری، 37فیصد نے کرپشن، 26 فیصد نے لوڈشیڈنگ جبکہ 16 فیصد نے گیس کے بحران کو ملک کا اہم مسئلہ کہا۔

سروے میں 99 فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ 3 ماہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے پر شدید پریشانی کا اظہار کیا ۔جبکہ صرف ایک فیصد نے مہنگائی کم ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ملک کے خراب معاشی حالات کی ذمہ داری 65 فیصد پاکستانیوں نے موجودہ حکومت کی پالیسیز کو قرار دیا لیکن 29 فیصد نے سابقہ ادوار میں لیے گئے قرضوں کو خراب معاشی حالات کی وجہ بتایا۔