tariisb
Chief Minister (5k+ posts)
کتنی لاشیں تھیں ؟
دن میں کیا ہوا ؟ ہاں شور ، ہنگامہ بہت ہوا ، شام کیا تھی ، اندھیرا چھاتے ہی افواہیں مذہبی لبادے میں بال کھولے ، دانت نکالے راولپنڈی کی سڑکوں پر نکل کھڑی ہوئیں ، انسانوں کے ذہن ان کی مرغوب غزا ، بستیوں میں بستے لوگ ان کا نشانہ ، مذہبی ، سیاسی و معاشرتی تضاد ان کے لیے بہانہ ، الجھاؤ الجھاؤ . ایک دوسرے پر پل پڑنے دو ، بدلہ انتقام اذہان میں ٹھونس دو ، آنکھوں میں خون بھر دو ، سب سرخ دکھے گا ، سب قاتل ہی دکھیں گے
گزشتہ محرم کی دس تاریخ شیعہ سنی تصادم نے بہت سوں کو موقعہ فراہم کیا ، امت کے ٹھیکیداروں نے دل کھول کر جھوٹ کا ثواب دارین حاصل کیا ، رقت آمیز دھاڑیں ماریں ، معصوم طلبہ کی تڑپتی ذبح ہوتی لاشوں کا رواں تبصرہ خوب نشر کیا ، کتنی لاشیں تھیں ؟ سب نے اپنا حصہ ڈالا ، تعداد ٣٠٠ سے زائد تک جا پوھنچائی ، گلی گلی مسجد مسجد انتقام ، بدلے کا ماحول بنتا گیا ، سوشل میڈیا پر فوٹوشاپ نے جذبات کے اظہار کو اچھا موقعہ دیا ، لیکن ؟ لیکن ؟ پھر کچھ بھی نا ہوا ، نا تو لاشوں کے لواحقین ملے ، نا ہی دعوے کے حق میں ثبوت ملے ، جنونی ملاؤں نے خاموشی اختیار کر لی ، اب اگر پوچھو ؟ کتنی لاشیں تھیں ؟ تو چہرے پر مردے کی طرح پیلاہٹ چھا جاتی ہے ، ہر سنی سنائی بات بلا تحقیق آگے پہنچا دینے والے انبیاء کے وارث خود چلتی پھرتی لاشیں ہیں ، شرپسندی کے شائق ہیں
http://www.currentaffairspk.com/wp-...rst-interview-mufti-aman-ullah-with-ummat.gif
قادری صاحب کا لانگ مارچ ابھی اسلام آباد ہی نا پہنچا تھا ، راستے میں ہی تازہ انکشاف سے جذبات دہکانے کی کوشش کر دی ، کہا ؟ سانحہ ماڈل ٹاؤں میں چودہ ہلاکتیں نہیں ، چالیس سے پچاس اموات ہوئیں ، پنجاب حکومت نے لاشیں غائب کر دی ہیں ، اس انکشاف کی بنیاد ، ان کی جماعت کے اعلیٰ عہدے دار کا "حلفیہ" بیان تھا ، اب اگر مرید خدا کو حاضر ناظر جان کر پیر کو اپنا سب کچھ مان کر پچاس لاشیں کہہ دے تو ، مستند تو کہنا پڑے گا نا ، لاشیں کہاں ؟ لواحقین کہاں ؟ نہیں رہنے دیں ، بس پچاس کہہ دیا تو ، ماننا پڑے گا ، پیر صاحب بہت ضدی ہیں ، بہت مقدس ہیں جھوٹ بولیں یا جنتر منتر لکھیں ، سب قبول ہے
http://arynews.tv/en/qadri-says-revolution-totally-constitutional-march-proceeding-peacefully/
کتنی لاشیں تھیں ؟ اب خان صاحب نے بھی سترہ لاشوں کی خبر دی ہے اسلام آباد میں دھرنائیوں اور پولیس تصادم سے جو ہلاک ہوے وہ تین نہیں تھے ، سترہ تھے ، مرحومین کے لاشے کہاں ہیں ؟ حکومت تو ہے ہی بری لواحقین کہاں ہیں ؟ اتا پتہ معلوم ؟ نہیں نہیں ، یہ مت پوچھیں ، بس سترہ نامعلوم لاشوں پر بین کریں ، ماتم کریں ، ہنگامہ کریں ، کیوں کہ ؟ خان جھوٹ نہیں بولتا ، ملاؤں ، قادری کی طرح ٹھیک ٹھیک سچ کہتا ہے
http://www.pakistantoday.com.pk/201...oody-revolution-if-people-are-denied-justice/
(omg)
چودہ نہیں پچاس
http://www.siasat.pk/forum/showthre...9;یں-پچاس
چودہ نہیں پچاس
http://www.siasat.pk/forum/showthre...9;یں-پچاس