PkRevolution
Chief Minister (5k+ posts)

کتابیں یا آزادی
تحریک آزادی، ریوولوشن یا انقلاب برپا کرنے کے لئے ابھی بہت بہت قربانی کی ضرورت ہے۔ ابھی ایک بات کا شعور پیدا ہوچکا، اپنے حقوق کو جاننا۔
الیکشن میں دھاندلی کے بعد سے شروع ہونے والی تحریک نے تحریک آزادی کی شکل اختیار کی اور انشا اللہ چونتیس دن گزرنے کے بعد بھی عوام مسلسل دھرنے میں شامل ہیں۔
ان دھرنوں یا آزادی کی تحریک کو اب زبر دست طریقے سے اٹھانا ہوگا کیونکہ یہ ڈھیٹ اور ظالم حکمران شرافت کی زبان نہیں سمجھتے اس لئے اس تحریک کو پورے پاکستان میں ہر شہر میں منظم طریقے سے زبردست مظاہروں سے جاری رکھنا ہوگا
اپنے بجلی کے بل ادا نہ کریں، ٹیکس نہ دیں، جب تک کہ عمران خان کوئی دوسرا حکم نہیں دیتے۔
نوجوان کتابیں سائیڈ پر رکھ دیں اور پہلے ایک بہتر سسٹم کے لئے باہر آجائیں۔ ورنہ پڑھنے کے بعد آپ کو جاب نہیں ملنی بلکہ نواز شریف کا خاندان پہلے ہر جاب کا مستحق ہوگا، سسٹم بہتر کرنے کے لئے پہلے کوشش کرنا ضروری ہے۔
کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ کی تحریکیں اپنی مقامی قیادت کے تعاون سے دھرنے جاری رکھیں اور مزید لوگوں کی شرکت یقینی بنائیں۔ اس جمعے کو اسلام آباد ایک نئی تاریخ لکھے گا۔ انشا اللہ
پاکستان تحریک انصاف زندہ باد۔ پاکستان زندہ باد
پاکستان کا سب سے بڑا نعرہ۔ گو نواز گو