کانگریس کی باوقار ہار اور انڈیا کا مستقبل

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
کانگریس کی باوقار ہار اور انڈیا کا مستقبل
zero-tolerance.png

سید حیدر امام - ٹورنٹو - کینیڈا

گاندھی خاندان میں صرف جواہر لال نہرو کی موت کا سبب قدرتی تھا جو ہارٹ اٹیک سے فوت ہوے تھے. ١٩٤٨ میں مہاتمہ گاندھی کو گولی لگی ، ١٩٨٤ میں اندراگاندھی اپنے سیکورٹی گارڈ کی گولی کا شکار بنیں ، ١٩٩١ میں راجیو گاندھی کو ایک بم دھماکے میں مارے گئے . بطور پاکستانی میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کے راہول گاندھی نے انڈیا کے لئے اپنے خاندان کے بزرگوں کی شہادتوں کا ذکر کر کے ووٹ نہیں سمیٹے. بطور پاکستانی میں نے دیکھا کانگریس پارٹی پوری انڈیا کی پارٹی ہے ، وہ کسی صوبے کی پارٹی نہیں ہے . یہ میرے لئے حیران کن مشاہدہ ہے کیونکے پاکستان میں چوری کے الزام میں جانے والے بھی کہتے ہیں کے ہم نے جیلیں کاٹی ہیں اور ہمارے خاندان نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں . بھٹو فیملی کے لوگ جسطرح بھٹو کو روح کو اذیت پونھچاتے ہیں ، وہ سراسر انسانیت کی توہین ہے . ہم نے دیکھا کے راہول گاندھی نے نہ تجربہ کاری کے باوجود، ووٹ لینے کے لئے نہ اپنے آباؤ اجداد کا سہارا لیا اور نہ انڈیا کو تقسیم کیا

"ٹائم میگزین نے تہلکہ خیز ہیڈ لائن جمائی ہے ، "انڈیا ڈیوائیڈر ان چیف
یہ شمارہ ابھی بازار میں دستیاب نہیں ہے اور 20 مئی سنہ 2019 کو جاری کیا جائے گا۔خیال رہے کہ انڈیا میں فی الحال پارلیمانی انتخابات جاری ہیں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ 19 مئی کو ہوگی جبکہ 23 مئی کو انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوگا۔ٹائم میگزین نے اپنے سرورق کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: 'ٹائمز کا نیا بین الاقوامی سرورق: کیا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت مودی حکومت کو آئندہ مزید پانچ برسوں تک برداشت کر سکتی ہے؟



ٹائم میگزین میں اسطرح کے ٹائٹل کے ساتھ مضمون چھپنا ایک انہونا واقعہ ہے . زیادہ تر انٹرنیشنل جرائد میں انڈیا کے حق میں لکھا جاتا ہے اور پاکستان کی بینڈ بجانے میں وہ ماہر ہیں . میری پچھلی تھریڈ میں سیاست پی کے ممبرز نے پرائم منسٹر مودی پر اپنے تحفظات کا ذکر کیا ہے . مودی کے پہلے دور میں پنجاب نیشنل بینک کا سکینڈل ٢٠١٨ میں طشت از بام ہوا جس میں پونے دو ارب بلین ڈالر کا فراڈ ہوا اور ملزمان پاکستانیوں کی طرح اپنے سیف ہیون یعنی لندن میں راہ فرار اختیار کیا . اسکے علاوہ بیشمار مالیاتی فراڈ کے سکیم منظر پر آئے . گورنمنٹ کی نوٹ بندی اسکیم مودی سرکار کے لئے ناکام ثابت ہوئی . فارن ڈائریکٹ ایونسٹمنٹ کم ہوئی ، مودی نے سرکار سے بظاھر ایک چھٹی بھی نہ لی مگر ٦ براعظم میں پھیلے ٤١ فارن ٹرپس کئے جو ٥٩ ممالک پر مشتمل ہے .مودی کے ٹرپس کا خرچہ ٢٠١٢ کڑوڑ آیا . مودی نے اپنی نیٹ ورت ٢.٥ کڑوڑ ظاہر کی ہے
.
انڈیا میں بسنے والے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کے لئے انڈیا کو سات فیصد گروتھ ریٹ درکار تھی مگر مودی گورنمنٹ یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی . ٢٠١٤ کے الیکشن میں مودی نے ایک کڑوڑ نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا جو حاصل نہ کر سکے انڈیا کے پاس ٤٠٠ ارب ڈالر کے فارن ریسروز ہیں

انڈیا ١٩٤٧ سے لے کر ١٩٩٠ تک ایک بند معشیت تھا . ١٩٩١ میں کانگریس پارٹی کے وزیراعظم نرسیمہ راؤ اور انکے فنانس منسٹر منموہن سنگھ نے دنیا کے لئے اپنے دروازے کھولے تھے . اس سے پہلے راجیو گاندھی کی کوششیں بار اور ثابت نہیں ہو سکی تھی . کانگریس پارٹی دراصل نئے انڈیا کی معمار ہے ، اسے سے پہلے انڈیا کافی دقیانوسی تصورات کا ملک تھا . اس دروازے کھلنے کے ساتھ ، آل ہیل السو اپنڈ فار انڈیا

انڈیا کے لوگ خاندانی پارٹی سے تنگ ا چکے تھے اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے مذہب کو بنیاد بنا کر انڈین عوام کی جہالت کو کیش کیا اور اقتدار میں ا گئی . پارٹی کی قیادت ایک ایسے سیاسی ورکر کو دی گئی تھی جسنے گجرات کو اٹھا دیا تھا . یہ بات ہم جانتے ہیں کے اگر ٹیم اچھی اور پروفیشنل ہو تو اصل ہیرو وہ ہوتے ہیں مگر کریڈٹ کوئی اور لے اڑتا ہے . نریندر مودی کے دور میں کشمیر جلنا شروع ہو گیا اور انڈیا کشمیر پر روزانہ ٦ کڑوڑ اور سیا چین پر روزانہ ایک کڑوڑ کا خرچ اٹھا رہا ہے . حالیہ الیکشن میں کشمیری عوام نے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے .

https://www.outlookindia.com/magazine/story/cost-of-peace/203301

پاکستان میں عوام امیر ہیں اور گورنمنٹ غریب . انڈیا میں زیادہ تر عوام غریب ہیں مگر گورنمنٹ امیر ہے . چین کا ماڈل دنیا بھر میں کامیاب ثابت ہوا جنہیں نے اپنی عوام کی کثیر تعداد کو غربت سے اٹھایا اور کس سے جنگ نہیں چھیڑی . انڈیا کے لوگوں کو ایک جاہل اور مذہبی تعصب پسند پارٹی لیڈر دیا گیا جو انہوں نے بخوشی قبول کیا . اس نے انڈیا کی عوام کو اٹھانے کی بجائے ، ملٹری اخراجات کو آسمان پر لے گیا اور انڈین عوام ترقی کے ثمرات سے محروم رہی . ایک فیصد طبقے نے پچھلے پانچ سالوں میں دھمال جاری رکھی اور دنیا نے دیکھا کے امراء نے اپنے خاندان کی شادیوں پر کیسے بے دریخ دولت خرچ کی . پچھلے پانچ سالوں میں انڈیا میں رہنی والی اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا . انڈیا کو پچھلے پانچ سالوں میں سیکولر اسٹیٹ سے کٹر ہندو اسٹیٹ بنا دیا گیا اور مذہبی رواداری ختم ہو گئی . اوم پوری جیسے اداکار کونہ صرف بے دردی سے مارا گیا بلکے آجتک اندھے قتل کی تحقیقات بھی نہ ہو سکی . آج جو بھی انڈیا میں ذرا سی بات کرتا ہے ، اسے پاکستان جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے . پاکستان اور انڈیا میں کھیل اور ثقافت کا خاتمہ ہو چکا ہے

دلچسپ امر یہ ہے کے نریندر مودی کے نواز شریف خاندان کے ساتھ ذاتی مراسم تھے مگر انکے جاتے ہی وہ پاکستان پر حملے کی کمر کس لی . کہا جاتا ہے کے نواز شریف انڈیا کے ساتھ مراسم کے حق میں تھے . عمران خان بھی انڈیا کے ساتھ مراسم کے حق میں ہے مگر نریندر مودی کا رویہ عمران خان سے متعصبانہ ہے . عالمی طاقتیں ایک مرتبہ پھر صف آرا ہو رہی ہیں . ایران کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے . اس خطے میں ایران ، پاکستان اور ترکی قابل ذکر طاقتیں ہیں . دیکھنا یہ ہے کے نریندر مودی کسطرح عالمی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلتے ہیں . نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف اپنے عزائم بہت پہلے ظاہر کر دے تھے جب انہوں نے مشرقی پاکستان میں مکتی باہنی کے کردار کا ذکر کیا تھا. بھارتی جنتہ پارٹی کو ایک ہزار سال کی غلامی رہ رہ کر ستا رہی ہے . وہ ہندوستان سے تمام تاریخی نام ختم کر رہے ہیں جسکا تعلق مسلمانوں کی تاریخ سے ہے . اتر پردیش جیسے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ کی تمام سیاست گائے کے ارد گرد گھوم رہی ہے .

کیا گائے کا پیشاب پی کر مسلمانوں کو مغلوب کیا جا سکتا ہے ؟

آتش تاثیر کے مضمون کے ساتھ ہی انڈیا طیش میں ا چکا ہے اور آتش پھٹنے شروع ہو چکے ہیں . پارٹی ہیز جسٹ بیگن . کانگریس پارٹی کی ہار ایک باوقار ہار ہو گی . کم از کم انڈیا کو کشت و خوں میں نہلانے کی ذمہ داری انکی نہیں ہو گی . شائد کانگریس پارٹی نے اپنی تاریخ سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے . کانگریس پارٹی نے جس برداشت اور صبر کا مظاہرہ کیا ہے ، اقتدار انکی جھولی میں آئے گا اور پھر بہت دیر تک رہے گا. نریندر مودی کامیابی حاصل کرنے کے آخری حد تک گیا ، وہاں سے واپسی نہ ممکن ہے




 
Last edited:

SahirShah

Minister (2k+ posts)
ویسے عجیب سی بات ہے کہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے مابین تین جنگیں ہو چکی ہیں
اور بھارت اور پاکستان میں سب سے زیادہ طویل عرصہ حکومت کرنے والے بھی کشمیری نژاد خاندان ہیں
جواہر لعل نہرو کشمیری پنڈت تھا، برہمن اور اونچی جاتی سے تعلق رکھتا تھا
ہمارے حصے میں البتہ تنگ نظر تنگ سوچ لالچی لوہاروں کا لونڈا آ گیا

مودی دوبارہ وزیر اعظم بنے گا اور انڈیا کو مزید پستیوں میں دھکیل دے گا، اگر وہاں باقاعدہ سول وار نہ بھی ہوئی تو کم از کم سول وار جیسی صورتحال ضرور ہو جاۓ گی....جاہل جنگلی مودی بھگت اس مرتبہ کسی کے قابو میں آنے والے نہیں ہیں
 

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
کانگرس ہارے گی ایسا ابھی تک کہہ نہیں سکتے ہیں۔

اور بھارتی جنتیا پارٹی اگر جیتے گے بھی تو اس کافی سارے اتحاد کرنے پڑیں گے حکومت بنانے کے لئے۔

صورت حال پچھلے الیکشن کے کافی مختلف ہے۔

بحیثیت پاکستان کے شہری کے میں بھارتی جنتا پارٹی کی جیت پر خوشی محسوس کروں گا۔

مجھے پتہ ہے بھارتی جنتا پارٹی اپنے ہر اقدام سے جو وہ نیک نیتی سے ہی کرتے ہیں بھارت کو ذلت کی مزید گہرائیوں میں دھکیلیں گے۔ اور جو نفرتیں یہ سالوں میں بو رہے ہیں ان کو مٹنے کے لیے دہائیاں درکار ہوں گی۔

امیر اور غریب میں جو فرق ان کی حکومت میں بڑھا ہے ایک بغاوت کو جنم دینے کا موجب بن سکتا ہے۔ پھر کچھ ریاستیں بہت امیر اور ترقی یافتہ جبکہ کچھ ریاستیں بہت غریب اور ٹوٹی پھوٹی۔

پاکستان اگر چاہے انڈیا میں گڑبڑ کروانا تو بقول اقبال ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت ذرخیز ہے ساقی۔ کشمیر تو ایک طرف ابھی تو اتر پردیش اور بہار جیسی کٹر ہندو ریاستوں میں بھی انڈیا مخالف تحریکیں چل سکتی ہیں۔
 

Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
Problem with Pakistanis

Modi is bad because he talks about Hindus and Ram Raye , Imran is good because he always talk about Muslims, Hazrat umer and Risat e Medina . Virtually every Party in Pakistan is like BJP. If something is wrong for India then How it can be right for Pakistan?

Jab India Secular party Congress ky under tha tab bhi Ham Pakistani India ko Kattar Hindu riyasat ka Khatab diya kerty thy

I am fed up with the double standards of Pakistanis
 

Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
امیر اور غریب میں جو فرق ان کی حکومت میں بڑھا ہے ایک بغاوت کو جنم دینے کا موجب بن سکتا ہے۔ پھر کچھ ریاستیں بہت امیر اور ترقی یافتہ جبکہ کچھ ریاستیں بہت غریب اور ٹوٹی پھوٹی۔

kya Paksitan mein yeh faraq nahi hai kya ?
 

Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
مہاتمہ گاندھی کو گولی لگی ، ١٩٨٤ میں اندراگاندھی اپنے سیکورٹی گارڈ کی گولی کا شکار بنیں ، ١٩٩١ میں راجیو گاندھی کو ایک بم دھماکے میں مارے گئے . بطور پاکستانی میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کے راہول گاندھی نے انڈیا کے لئے اپنے خاندان کے بزرگوں کی شہادتوں کا ذکر کر کے ووٹ نہیں سمیٹے.

because using all three for election campaign will be against Congress interests

Gandhi was killed by a Hindu Nationalist , BJP will come out to justify his murder on the basis of no Hindus left in Pakistan and crores of Muslims in India . BJP will declare Gandhi for Muslim problem in India

Indra was killed by Sikhs and 1984 riots both are against congress interests . Indeed even in this election BJP and Modi brought up the issue of Rajive Gandhi and congress is on back foot

Rahul was killed by Tamils and for interference in Sir lanka in favor of Sanhala Buddhists against Tamil Hindus, again against congress interests
 

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
kya Paksitan mein yeh faraq nahi hai kya ?
فرق ہے پر پاکستان میں انڈیا کی طرح کثیر نسلیں نہیں ہیں ذات پات کا نظام نہیں ہے۔ کثیر مذاہب نہیں ہیں۔ جب مسلمان غربت میں دھکیلے جائیں گے تو بغاوت جنم لے گی۔ جب سکھ غربت میں دھکیلے جائیں گے اور برہمن امیر تر ہوتے جائیں گے تو بغاوت جنم لے گی۔ شودر اور برہمن کا فرق اور بڑھا ہے جو کہ خطرہ ہے۔پاکستان کو خطرہ تب پیدا ہوگا جب پنجابی ،سندھی، پشتون، اور بلوچی نسلوں میں نسلوں کے لحاظ سے امارت اور غربت کا فرق پیدا ہوگا۔
 

Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
فرق ہے پر پاکستان میں انڈیا کی طرح کثیر نسلیں نہیں ہیں ذات پات کا نظام نہیں ہے۔ کثیر مذاہب نہیں ہیں۔ جب مسلمان غربت میں دھکیلے جائیں گے تو بغاوت جنم لے گی۔ جب سکھ غربت میں دھکیلے جائیں گے اور برہمن امیر تر ہوتے جائیں گے تو بغاوت جنم لے گی۔ شودر اور برہمن کا فرق اور بڑھا ہے جو کہ خطرہ ہے۔پاکستان کو خطرہ تب پیدا ہوگا جب پنجابی ،سندھی، پشتون، اور بلوچی نسلوں میں نسلوں کے لحاظ سے امارت اور غربت کا فرق پیدا ہوگا۔

Zaat Paat tu Pakistan mein hai sirf kuch zaaten hi poori economy ko control kiyah hoyah hain Dalits ko Pakistan mein Kammi Kameen kaha jata hai

Sikhs are the most sound economically in India then any other community as far as Muslims are concerned according to BJP ideology they are not Indians but Pakistanis their share has been given to them in 1947 in the shape of Pakistan and Bangladesh
 

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
Zaat Paat tu Pakistan mein hai sirf kuch zaaten hi poori economy ko control kiyah hoyah hain Dalits ko Pakistan mein Kammi Kameen kaha jata hai

Sikhs are the most sound economically in India then any other community as far as Muslims are concerned according to BJP ideology they are not Indians but Pakistanis their share has been given to them in 1947 in the shape of Pakistan and Bangladesh
آپ کی سٹیٹمنٹ بدیانتی پر مبنی ہے۔ پاکستان کے کمی کمین اور دلت کا موازنہ کرنا بنتا ہی نہیں ہے۔پاکستان میں اس کا موازنہ ایسے کر سکتے ہو کہ ایک فیصد امیر لوگ اور 99 فیصد متوسط اور غریب لوگ۔ اور ان 99 فیصد کا موازنہ ان دلتس کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا۔

سکھ سب سے محروم طبقہ ہے بھارت میں۔ بھارت میں راشن کارڈ کا مقصد کیا ہے؟ تاکہ سکھ زمیندار کو اس کی محنت کا حق نہ ملے۔ بھارت سرکار ان سے سستے داموں خرید کر پورے بھارت میں سستے داموں بیچ دیتی ہے۔ نقصان میں کون جاتا ہے؟؟ جبکہ دیگر ریاستوں کی پیداوار پر ایسی کوئی خباثت نہیں دکھائی جاتی۔

سکھوں کی مظبوط مالی حالت کے پیچھے بھارت سرکار نہیں بلکہ بیرون ملک بڑی تعداد میں سکھ ہیں جو اپنی قوم کو ابھی تک معاشی طور پر مضبوط رکھے ہوئے ہیں۔

اور تقسیم آبادی کے تناسب سے نہیں اکثریتی علاقوں کی بنیاد پر ہوئی
تھی۔ تو یہ مسلم کو شیئر دے دینے والی بات بھی غلط ہے۔
 

Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کی سٹیٹمنٹ بدیانتی پر مبنی ہے۔ پاکستان کے کمی کمین اور دلت کا موازنہ کرنا بنتا ہی نہیں ہے۔پاکستان میں اس کا موازنہ ایسے کر سکتے ہو کہ ایک فیصد امیر لوگ اور 99 فیصد متوسط اور غریب لوگ۔ اور ان 99 فیصد کا موازنہ ان دلتس کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا۔

سکھ سب سے محروم طبقہ ہے بھارت میں۔ بھارت میں راشن کارڈ کا مقصد کیا ہے؟ تاکہ سکھ زمیندار کو اس کی محنت کا حق نہ ملے۔ بھارت سرکار ان سے سستے داموں خرید کر پورے بھارت میں سستے داموں بیچ دیتی ہے۔ نقصان میں کون جاتا ہے؟؟ جبکہ دیگر ریاستوں کی پیداوار پر ایسی کوئی خباثت نہیں دکھائی جاتی۔

سکھوں کی مظبوط مالی حالت کے پیچھے بھارت سرکار نہیں بلکہ بیرون ملک بڑی تعداد میں سکھ ہیں جو اپنی قوم کو ابھی تک معاشی طور پر مضبوط رکھے ہوئے ہیں۔

اور تقسیم آبادی کے تناسب سے نہیں اکثریتی علاقوں کی بنیاد پر ہوئی
تھی۔ تو یہ مسلم کو شیئر دے دینے والی بات بھی غلط ہے۔

Indian government provides more benefits to farmers than Pakistan . Anyway who use ration cards is not it the poors

Dalits in India and Kami Kameens (this term is used by high castes themselves ) in Pakistan are same people and have a same status in both societies . In India Dalits have 15 % population and their quota in government jobs in 30% they are progressing while the poor here in Pakistan are still serving the high castes and land owners

You right the division happened on the basis of Majority but where is minority in Pakistan? Lahore was 45% non Muslim where are those Muslims? The riots after Partition and passing of objective resolution made it clear that India is for Hindus and Pakistan for Muslims