
اپنے ٹوئٹر پیغام میں کامران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف صاحب نے معزز جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف "عمران خان نیازی" کا ریفرینس واپس لینے میں تقریباً ایک سال لگا دیا
سینئر صحافی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا اور مزید کہا کہ پر دائر ریفرینس واپس لینے میں آپکو پورا ایک سال لگا اتنی طویل سوچ بچار ناقابل فہم ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اب اچانک فیصلہ اور اس کی ٹائمنگ چہ میگوئیاں تو ہوں گی ،سوالات تو اٹھیں گہ شاید آنے والے دنوں کے واقعات واضح جواب دے سکیں
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا حکم دے دیاتھا۔
وزیراعظم نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق کمزور اور بے بنیاد وجوہات پر کیوریٹیو ریویو ریفرنس دائر کرنے کی وجہ سے حکومت نے اس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں اور بدنام کیاگیا، یہ ریفرنس نہیں تھا، آئین اور قانون کی راہ پر چلنے والے ایک منصف مزاج جج کے خلاف ایک منتقم مزاج شخص عمران نیازی کی انتقامی کارروائی تھی، یہ عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی۔