کاش

ایک میدان کا منظر ہے بھوک سے ماری ایک دبلی کمزور سی بچی لڑکھڑاتی جا رہی ہے سیدنا عمر فاروق رضی الله عنھ پوچھتے ہیں
یہ کون ہے ایسے حال میں کیوں ہے
بیٹا جواب دیتا ہے آپ کو رعایا سے فرصت نہیں کہ آپ یہ بھی نہیں جانتے کہ یہ آپکی پوتی ہے
بیٹا عبد الله تیری بیٹی اتنی کمزور کیوں ہے
ابا جان آپ کی وجہ سے آپ اپنے گھر والوں کو نہ وظیفہ دیتے نہ بیت المال میں سے ہمیں کچھ ملتا ہے .،،
کاش کسی سیمینار میں یہ وزیر مشیر اکھٹے ہوں اور کوئی انہیں یہ ماجرہ سناتا پھر کوئی ان وزیروں مشیروں کو بتاتا کہ بائیس لاکھ مربع میل کے خلیفہ نے اپنے جگر گوشے کا شکوہ سن کر فرمایا تھا میرے بچے میں عمر تمہاری اولاد کے بارے میں تم کو دھوکے میں نہیں رکھنا چاہتا اس مال پر نہ میرا کوئی حق ہے نہ میری اولاد کا یہ صرف رعایا کا مال ہے
Last edited by a moderator: