
اپنے ٹوئٹر پیغام میں معروف صحافی سلیم صافی کا کہناہے کہ کابینہ کی تشکیل میں تاخیرکےبنیادی ذمہ دارزرداری صاحب ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویزالہی کی طرح اتحادی جماعتوں کاخودساختہ نمائندہ بن کرانہوں نےاہم مناصب اپنےلئےہتھیالئےلیکن اب ایم کیوایم،جے یو آئی،اے این پی اوربی این پی وغیرہ کوخیرات پرٹرخارہےہیں۔
سلیم صافی نے امید ظاہر کی کہ تاہم لگتاہےکہ کل کابینہ کی پہلی قسط حلف اٹھالےگی۔
https://twitter.com/x/status/1515736255664996367
اپنے ایک اور ٹویٹ میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ کئی دن گزرجانے کے باوجود وفاقی کابینہ کی عدم تشکیل حکمران اتحادی جماعتوں کی پہلی ناکامی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ نہ ہونےکی وجہ سے پاکستان کونقصان ہورہاہے۔اگرآج رات تک وفاقی کابینہ پراتفاق نہ ہواتواسکامطلب یہ لیاجائیگا کہ پچھلی حکومت کی طرح ان جماعتوں کوبھی پاکستان سےزیادہ پارٹی مفاد عزیز ہے۔
https://twitter.com/x/status/1515677312850796548
سلیم صافی کے اس ٹویٹ پر صوبائی وزیر خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تک کہ سلیم صافی بھی اعتراف کررہا ہے کہ سب غلط ہورہا ہے
https://twitter.com/x/status/1515761827560443915
سلیم صافی کے اس ٹویٹ کا دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب مذاق اڑایا جن کا کہنا تھا کہ یہ سب کو پتہ تھا کہ یہ اقتدار کے بھوکے ہیں اور آپس میں لڑپڑیں گے، کچھ کا کہنا تھا کہ اب کیا کابینہ بھی قسطوں پر بنائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1515850058410909696 https://twitter.com/x/status/1515764680429551629 https://twitter.com/x/status/1515759786788536320 https://twitter.com/x/status/1515750218511364098 https://twitter.com/x/status/1515749522135212036
واضح رہے کہ اہم وزارتوں اور آئینی عہدوں پر 12 سے زائد رکنی اتحاد میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان صدر پاکستان کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ آصف زرداری صدارت اپنے لئے مانگ رہے ہیں اسی طرح پیپلزپارٹی صوبائی گورنرز سمیت اہم عہدے مانگ رہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی قومی اسمبلی کی اسپیکرشپ راجہ پرویز اشرف کیلئے لینے میں کامیاب ہوچکی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/safuu1g1g211.jpg