mehwish_ali
Chief Minister (5k+ posts)
میں نے سپریم کورٹ میں کسی وزیر کا نام نہیں لیا: ڈی جی رینجرز سندھ عدالت کو بتایا کہ کنٹینر سابق حکومتوں کے دوران غائب ہوئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ میں نے سپریم کورٹ میں کسی وزیر کا نام نہیں لیا۔ بیان کو میڈیا میں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ میں نے عدالت کو بتایا کہ کنٹینرز سابق حکومتوں کے دوران غائب ہوئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ڈی جی رینجرز
استغفراللہ۔۔۔۔ متحدہ کے خلاف سازشیں تھمنے کا نام ہی نہیں لیتیں۔ وجہ ہے تعصب زدگی
کبھی مہاجر ری پبلکن آرمی کے نام پر متحدہ کو بدنام کیا گیا (اور بہانہ کیا گیا کہ غلطی ہو گئی)۔
اور اب یہ کیس جس میں متحدہ کو کنٹینرز کے حوالے سے بری طرح پہلے بدنام کر دیا گیا، اور اب ڈی جی رینجرز کہتے ہیں انہوں نے ایسا کوئی بیان ہی نہیں دیا بلکہ رپورٹنگ میں غلطی ہو گئی۔
ان سازشوں کا آغاز تھا جناح پور جہاں پھر ایسی ہی "غلطی" کا بہانہ بنایا گیا، اور آج تک تعصبی حضرات کی سازشیں ایسے ہی چلتی آ رہی ہیں، اور انہیں کبھی اپنے گریبانوں میں دیکھنے کی زحمت نہ ہوئی۔
ان سے میں نے ہزار درخواستیں کیں کہ وہ انتظار کریں، پہلے جس پر الزام لگا ہے، اسے اپنی صفائی پیش کرنے دیں ۔۔۔۔ مگر نہیں جی، یہ تو انکے تعصب پر چابک ہے کہ یہ انتظآر کر کے حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کریں۔
یہ اپنے بغض میں فورا کے فورا امت کذاب اخبار کو لے کر میدان میں آ گئے، اور امت کذاب اخبار کی سینکڑوں مزید جھوٹی کنٹینر داستانوں کو لے کر پھیلانے لگے۔ شرمناک ہے انکا رویہ جو امت کذاب کو پر ایمان لاتے لاتے خود امت کذابی ہو گئے ہیں۔
Last edited: