Shah Shatranj
Chief Minister (5k+ posts)
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اسٹبلشمنٹ اور شہباز شریف میں ڈیل ہو چکی تھی لیکن نون لیگ کے راہنما اس حق میں نہیں تھے جس کی معاشی وجوہات تھیں . ڈیل بھی معاشی وجوہات کی وجہ سے ہوئی تھی اسٹبلشمنٹ ملکی معیشت کی مزید تباہی اور کھلاڑی کی ناتجربہ کاری سے واقف تھی جس کی وجہ سے سارا ملبہ نون لیگ پر ڈالنے کی تیاری مکمل تھی . لیکن نون لیگ کے راہنماؤں نے ملبہ اٹھانے اور منہ کالا کروانے سے انکار کردیا . صاف سی بات ہے ترین کو رستے سے کیوں ہٹایا گیا یا وہ کیوں ہٹ گیا . پرویز الہی اور خواجہ سعد کی ملاقات بھی آن ریکارڈ موجود ہے . یہ ساری کھچڑی اندرون خانہ پک رہی تھی یہاں تک کہ لاک ڈاؤن کے مالے پر ڈیڈلاک بھی سامنے ہے . یہاں تک باتیں سننے میں آ رہی ہیں کہ اسٹبلشمنٹ پی پی کو بھی آفر دے رہی ہے لیکن وہ بھی تیار نہیں . حقیقت یہ ہے کہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے اور اس کا بوجھ اٹھانے کے لیے کوئی تیار نہیں . ذرا سوچیں ایک حکومت کو اگر اپنے ٹیکس ریونیو سے بھی زیادہ قرض لے کر ملک چلانا پڑے اور مانگے کا فارن ریزرو ہو تو کون بیوقوف اپنی سیاست تباہ کر سکتا ہے . اب جناب شہباز شریف پھنس چکے ہیں اور دیکھتے ہیں اسٹبلشمنٹ دھوکہ دہی میں انہیں کیا سزا دیتی ہے . اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی بھی معیشت ٹھیک نہیں کر سکتی پاکستان کے اخراجات کے حساب سے این ایف سی ایوارڈ پورا بھی مرکز کو دے دیا جائے تو بھی پورے نہیں ہوں گے مزید قرض لینا پڑے گا . ملک ہر لحاظ سے تباہی کے دھانے پر ہے اور کوئی بھی قربانی کا بکرا بننے کے لیے تیار نہیں . اب صرف کپتان نیازی ہی قربانی کا بکرا بنے گا اور نشان ذلت بنے گا . اصل میں ہمارا ملک محلاتی سازشوں کی وجہ سے تباہ ہوا . حکومتوں کی ادا بدل دھرنا اور سپریم کورٹ استعمال کر کے اسٹبلشمنٹ نے فتح حاصل کی لیکن تب تک ملک تباہ ہو چکا تھا . ادھر ایک تاریخی بحران سرحدوں پر کھڑا تھا اور ادھر محلاتی سازشیں عروج پر تھیں نتیجہ عوام کی بربادی کے سوا کچھ نہیں . افسوس جو سرکس کرونا وبا کے معاملے میں دیکھنے کو مل رہی ہے دل خون کے آنسو روتا ہے - ایک طرف معیشت تباہ تو دوسری طرف کرونا بھی پھیل رہا . سمارٹ لاک ڈاؤن کا مطلب ہے کرونا بھی پھیلتا رہے اور معیشت بھی بند رہے .