برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے معذرت کے حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کچھ پاکستانی میڈیا اداروں کی جانب سے یہ خبر نشر کی گئی کہ غلط الزام لگانے پر ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے معذرت کرلی ہے۔
تاہم اس معاملے کی اندرونی کہانی کچھ اور ہے، ڈیلی میل نے شہباز شریف کے خلاف اپنی رپورٹ پر معذرت تو کی ہے مگر اس معذرت کی نوعیت ذرا مختلف ہے۔
درحقیقت ڈیلی میل نے صرف اپنی رپورٹ کے اس حصے پر معافی مانگی کہ "میاں شہباز شریف پر نیب نے کبھی برطانوی پبلک منی یا ڈی ایف آئی ڈی گرانٹ امداد کے سلسلے میں الزام نہیں لگایا، ہم اس غلطی کیلئے مسٹر شریف سے معذرت کرتے ہیں۔
ڈیلی میل نے معذرت اس بات پر نہیں کی کہ شہباز شریف پر عائد سیلاب زدگان کی امداد میں کرپشن کا الزام جھوٹا ہے۔
صحافی عرفان ہاشمی نے بھی اس معاملے پر ٹویٹ کی اور کہا کہ شہباز شریف اور ان وکیل ڈیلی میل کے خلاف کیس میں اپنے دفاع میں ناکام رہے ہیں۔
خیال رہے کہ آج چند خبررساں اداروں نے یہ خبر شائع کی جس کے مطابق سیلاب زدگان کو ملنے والی امداد چوری کرنے کا الزام جھوٹا نکلا ہے، ڈیلی میں نے اپنی ویب سائٹ سےصحافی ڈیوڈ روز کی خبر بھی ہٹاد اور معافی نامہ بھی جاری کیا ہے۔