
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کوڈیریل مچل کی جمائی کا فائدہ پہنچا اور وہ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جاری ہے، میچ کےدوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم438کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی ، جبکہ نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 165 رنز بنالیےہیں۔
پہلےدن کے کھیل کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، یہ واقعہ بابراعظم کی بیٹنگ کےد وران پیش آیا۔
https://twitter.com/x/status/1607262077164609539
ہوا کچھ یوں کہ بابراعظم نے بریسویل کی گیند کو کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند ہوا میں اڑتی ہوئی سلپ میں موجود ڈیرین مچل کی طرف گئی مگر ڈیرین مچل اس وقت سستی کے باعث 'جمائی' لے رہےتھے کہ اچانک آنے والے کیچ کو سنبھال نہیں پائے اور گیند ان کے ہاتھوں میں آکر نیچے گر گئی، ڈیرین مچل نے کیچ پکڑنے کیلئے چھلانگ بھی لگائی مگر ناکام رہے۔
بابراعظم اس موقع پر 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، کیچ ڈراپ ہونے کے بعد قومی کپتان نے قابل ذکر 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کوشیئر کرنے والے پاکستانی ٹویٹر صارفین ڈیرین مچل کا شکریہ ادا کررہے ہیں کہ ان کے کیچ ڈراپ کرنے کی وجہ سے بابراعظم اتنی شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11drylemittcle.jpg