ڈکیتی کیلئے آنے والے ڈاکو کی شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی

manai1h1h1i11.jpg


فیصل آباد میں ایک ڈکیتی کی واردات نے مبینہ طور پر شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی کرڈالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصلہ آباد کے تھانہ ساندل بار کی حدود میں چک 34 ج ب کی رہائشی فیملی کو دن دیہاڑے سڑک پر ڈکیتی کا نشانہ بنانے والے ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر شادی شدہ خاتون کو کھیتوں میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کیجانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سڑک پر فیملی کو روک کر پہلے شوہر سے لوٹ مار کی اور موبائل فون و نقدی چھینی اور پھر ایک ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو گھسیٹ کر کھیتوں میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ خاندان کی درخواست پر 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے متاثرہ خاتون کے میڈیکل بعد نمونے فرانزک کیلئے بھجوائے اور جیو فینسنگ کی مدد سے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔