افسوس کا مقام ہے جہاں میری پاکستانی قوم شاہد مسعود جیسے پروفیشنل کذاب کے پیچھے آنکھیں بند کر کے دوڑتی نظر آتی ہے۔
میری پاکستانی قوم کو فقط اسکے بغض و عناد نے اس مقام تک پہنچا ڈالا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کے ماضی کی جھوٹی داستانوں کو کیا آپ بھول گئے؟
ڈاکٹر شاہد مسعود اور نجم سیٹھی کے بیانات میں تضاد
یہ دونوں حضرات ہی پروفیشنل کذاب ہیں۔
ستم بالائے ستم یہ کہ میری پاکستانی قوم والے ان دونوں ہی کذابوں کے پیچھے دوڑنے میں لگے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کا بیان: ۔۔۔۔ لندن آفیشل نے براہ راست طارق میر کے انٹرویو کی کاپی مجھے بھجوائی ۔۔۔۔۔
نجم سیٹھی کا بیان: ۔۔۔ طارق میر یا اسکے وکیل یا متحدہ کے کسی اور کارکن نے انٹرویو کا مسودہ بھجوایا ۔۔۔۔۔۔
کیا آپ کو ان دونوں جھوٹے داستان گو حضرات کے بیانات میں تضاد نظر آ رہا ہے (اللہ کرے کہ ابھی تک میری قوم والے اتنے اندھے نہ ہوئے ہوں کہ انہیں یہ تضاد تک نظر نہ آ سکے)۔
اصل حقیقت یہ ہے کہ لندن پولیس کسی بھی صورت ایسے کسی بھی تحقیقاتی انٹرویو کو کسی صورت بھی شائع نہیں کر سکتی۔